ETV Bharat / state

آسام: مسافر بس حادثہ کا شکار، بچوں سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 10:06 AM IST

Updated : Jan 3, 2024, 11:28 AM IST

Assam Bus Accident: آسام کے گولاگھاٹ ضلع کے ڈیرگاؤں میں مسافر بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس بھیانک سڑک حادثے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

Assam: At least 12 people died and 25 others injured after a bus collided with a truck in Golaghat district
Assam: At least 12 people died and 25 others injured after a bus collided with a truck in Golaghat district

آسام: گولا گھاٹ ضلع میں ایک بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ گولاگھاٹ کے ڈیرگاؤں کے قریب بالیجان علاقے میں صبح تقریباً 5 بجے پیش آیا۔ گولاگھاٹ کے ایس پی راجن سنگھ کے مطابق آسام کے گولاگھاٹ ضلع کے ڈیرگاؤں کے قریب پکنک پر جارہی ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں بچے سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ کے فوری بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔دو افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ بس میں 45 افراد سوار تھے جو پکنک کے لیے تلنگا مندر گئے تھے۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو جورہاٹ میڈیکل کالج لے جایا گیا ہے۔ متاثرین کی لاشوں کو فی الحال ڈیرگاؤں کے ہیلتھ سنٹر میں رکھا گیا ہے۔

  • #WATCH | Assam: At least 12 people died and 25 others injured after a bus collided with a truck in Golaghat district. The accident took place at around 5 am in Balijan area near Dergaon in Golaghat: Rajen Singh, Golaghat SP pic.twitter.com/1F9JavLkJh

    — ANI (@ANI) January 3, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:تمل ناڈو میں سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک، 19 زخمی

واقعے کے بعد مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ گولاگھاٹ ضلع کے ایس پی نے بتایا کہ اس حادثے میں اب تک 12 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ راجن سنگھ نے کہا کہ ہماری تحقیقات جاری ہے۔ ہم قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔ فی الحال متوفی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ تمام مرنے والے ایک ہی گاؤں یا علاقے کے رہائشی ہو سکتے ہیں۔

Last Updated : Jan 3, 2024, 11:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.