Amit Shah Visit manipur امت شاہ منی پور میں کئی پروجیکٹوں کا کریں گے افتتاح

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 11:20 AM IST

امت شاہ منی پور میں کئی پروجیکٹوں کا کریں گے افتتاح

وزیر داخلہ امت شاہ منی پور کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ امت شاہ کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ اس دوران کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ inauguration of several projects in Manipur

امپھال: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو منی پور کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ امت شاہ کے جمعرات کی رات امپھال ہوائی اڈے پہنچنے پر وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ چورا چند پور میڈیکل کالج، پولو مجسمہ اور اولمپین پارک سمیت مختلف اضلاع میں پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ بشنو پور ضلع کے موئرنگ علاقے میں آئی این اے ہیڈکوارٹر کے ورثے کے مقام پر قومی پرچم لہرائیں گے۔ امت شاہ امپھال مشرقی ضلع کے ہنگانگ میں ایبودھو مارجنگ ہل کے اوپر پولو کے مجسمے کا بھی افتتاح کریں گے۔ 120 فٹ اونچا مجسمہ خطے کا سب سے بلند مجسمہ ہے اور اسے منی پور میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نصب کیا گیا ہے۔ Inauguration of Churachandpur Medical College

شاہ کے دورہ کے پیش نظر ریاست کے بیشتر حصوں میں دن بھر ڈرون اور دیگر پرواز خدمات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسٹریٹجک مقامات پر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور مسٹر شاہ جن مقامات کا دورہ کر رہے ہیں ان کے ارد گرد گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیراعلی سنگھ نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ 300 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا جبکہ مزید 1000 کروڑ روپے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ شمال مشرقی ہندوستان کے دو روزہ دورے پر ہیں اور انہوں نے جمعرات کو تریپورہ میں انتخابی مہم بھی چلائی۔ مسٹر شاہ منی پور میں مختصر قیام کے بعد ناگالینڈ کے لئے پرواز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah Visit To Manipur امت شاہ آج شام منی پور پہنچیں گے، سکیورٹی سخت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.