ETV Bharat / state

Tripura Polls 2023 تریپورہ میں اب تک 29 کروڑ کی نقدی اور ممنوعہ اشیاء ضبط

author img

By

Published : Feb 5, 2023, 5:26 PM IST

چیف الیکٹورل آفیسر ے کہا کہ تریپورہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے ای وی ایم کی کمیشننگ کا کام پیر سے شروع ہو جائے گا، جبکہ تقریباً 1.5 لاکھ سروس ووٹروں کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور تقسیم کا کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔

نقدی ضبط
نقدی ضبط

اگرتلہ، تریپورہ اسمبلی انتخابات کے دوران دو ہفتوں میں ریکارڈ 29 کروڑ روپے نقد اور ممنوعہ اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کرن گٹے نے اتوار کو یہ دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے تشدد سے پاک انتخابات کو یقینی بنانے اور پیسے اور طاقت کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کی ہیں۔ اس کے نتیجے میں انتخابی شیڈول کے اعلان سے تین ہفتے قبل مرکزی نیم فوجی دستوں کی 200 کمپنیاں تریپورہ پہنچ گئیں اور حساس علاقوں میں فلیگ مارچ اور سرگرمیاں شروع کر دیں۔

انہوں نے کہا، "ای سی آئی نے اس بار تشدد اور انتخابی ضابطہ کی دیگر خلاف ورزیوں کی شکایات کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ ہم اس اسمبلی الیکشن کو انتخابی انتظام کے معاملے میں ملک کے لیے ایک ماڈل بنانے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ معذور ووٹرز کی سہولت کے لیے 500 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں میں مستقل ریمپ بنائے گئے اور تمام پولنگ اسٹیشنوں میں ٹوائلٹ اور بجلی کی سہولیات کو یقینی بنایا گیا تاکہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔ کمیشن نے 88 ماڈل پولنگ اسٹیشنز بنائے ہیں اور کم از کم 97 پولنگ اسٹیشنز خواتین، 33 نوجوان اور 28 معذور افراد چلائیں گے۔

کرن گٹے نے کہا، ’’ماڈل پولنگ اسٹیشنوں میں ریاست کی روایت اور ثقافت کے ساتھ ساتھ اہم سیاحتی مقامات کو بھی دکھایا جائے گا تاکہ انتخابات ایک مختلف جوش و خروش کے ساتھ کرائے جائیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ای سی آئی نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور جماعتوں کے لیے برابری کے مواقع کو یقینی بنایا ہے۔ اس کے علاوہ تمام امیدواروں اور اہم سیاسی لیڈروں کو مناسب سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Tripura Poll Violence تریپورہ کے انتخابی تشدد میں 13 افراد زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.