ETV Bharat / state

Mysterious Death In Anantnag ڈکسم اننت ناگ میں نوجوان پراسرار طور پر مردہ پایا گیا

author img

By

Published : May 10, 2023, 6:52 PM IST

کوکرناگ کے ڈکسم علاقے میں بدھ کے روز ایک 18 سالہ نوجوان پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔ نوجوان کی شناخت محسن احمد ڈیکا ولد مشتاق احمد ڈیکا کے طور پر ہوئی ہے۔

youth-found-dead-in-mysterious-condition-in-daksum-anantnag
ڈکسم اننت ناگ میں نوجوان پراسرار طور پر مردہ پایا گیا

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے ڈکسم علاقے میں بدھ کے روز ایک 18 سالہ نوجوان پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔نوجوان کی شناخت اننت ناگ ضلع کے ڈکسم کوکرناگ علاقہ سے تعلق رکھنے محسن احمد ڈیکا ولد مشتاق احمد ڈیکا کے طور پر ہوئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی جانکاری کے مطابق محسن کرکٹ کا شوق رکھتے تھے اور وہ معمول کے مطابق کرکٹ کھیلنے کے لیے گھر سے نکلے تھے، تاہم وہ کافی دیر تک واپس نہیں آیا، بعد میں ان کے اہل خانہ کو اس کے مردہ ہونے کی خبر ملی، جس کے فوراً بعد اس کے رشتہ دار اس جگہ پر پہنچ گئے، جہاں پر اسرار طور اسے مردہ پایا گیا۔

اس واقعہ کے بعد علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور پولیس سے مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جائے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔قانونی اور طبی لوازمات (پوسٹ مارٹم) کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Youth Stabbed In Anantnag گرنگسو اننت ناگ میں نوجوان پر چاقو سے حملہ

واضح رہے کہ آج کانگسو مٹن اننت ناگ میں دوست نے دوست کے جسم میں چھرا گھونپ دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق عدنان الطاف اپنے دوست کے ہمراہ گھر باہر تھے کہ اسی اثنا میں دونوں دوستوں کے مابین کسی بات پر تو تو میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا۔اس حملہ میں عدنان شدید طورپر زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.