ETV Bharat / state

اننت ناگ: بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 5:48 PM IST

اننت ناگ : بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان
اننت ناگ : بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

وادی کشمیر میں سردیاں شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ضلع اننت ناگ کے شہر سمیت دیہی علاقوں میں غیر ضروری بجلی تخفیف کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بجلی کی بار بار تخفیف سے لوگ محکمہ بجلی سے نالاں ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کی ناقص کارکردگی سے انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اننت ناگ : بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

ضلع اننت ناگ کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سردیوں کے ایام شروع ہوتے ہی وادی میں بجلی کی غیر ضروری تخفیف معمول بن چکا ہے، اور متعلقہ محکمہ بجلی کی معقول سپلائی کو یقینی بنانے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’بجلی کی آنکھ مچولی سے نہ صرف کاروبار سے جڑے افراد کو نقصان ہو رہا ہے بلکہ عوام الناس سمیت طلبہ کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔‘‘

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ وہ وقت پر بجلی بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود انہیں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

مقامی باشندہ: کوکرناگ میں 33 سالہ شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے فوت

انہوں نے متعلقہ محکمہ سے بجلی نظام کو درست کرنے اور بجلی کی معقول سپلائی کو یقینی بنانے کا پر زور مطالبہ کیا تاکہ آنے والے شدید سردیوں کے ایام میں انہیں مزید دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.