ETV Bharat / state

Gudol Kokernag Encounter Update گڈول کوکرناگ تصادم ساتویں دن میں داخل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 12:39 PM IST

جموں و کشمیر کی تاریخ میں سب سے لمبا چلنے والا انکاؤنٹر آج مسلسل ساتویں روز بھی جاری ہے۔ حالانکہ کل شام سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی نہیں دی گئیں، وہیں کل شام گڈول میں مسلح تصادم کے بعد لاپتہ ہونے والے ایک اور فوجی جوان کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔ ذرائع سے خبر موصول ہوئی ہے کہ ایک لاپتہ فوجی کی نعش آج شام تصادم آرائی کی جگہ سے برآمد ہوئی ہے، جسے سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ Kokernag Encounter Update On 7th Day

گڈول کوکرناگ تصادم ساتویں دن میں داخل
گڈول کوکرناگ تصادم ساتویں دن میں داخل

گڈول کوکرناگ تصادم ساتویں دن میں داخل

کوکرناگ، اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ میں جاری تصادم آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔ تصادم آرائی کی جگہ پر سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے، جب کہ گزشتہ کئی روز سے وقفہ وقفہ سے گولہ باری جاری رہنے کے بعد پیر کی شام کے بعد اندھیرا ہونے کے نتیجے میں آپریشن کو معطل کر دیا گیا تھا۔ بدھ کے روز شروع ہونے والے اس تصادم میں اب تک تین اعلیٰ افسران سمیت فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ دیگر دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے، وہیں تصادم آرائی کی جگہ پر آج شام دیر گئے ایک اور نعش برآمد ہوئی ہے، جسے سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جب کہ گزشتہ شام مذکورہ جگہ سے ایک جھلسی ہوئی نعش برآمد ہوئی تھی، جس سے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا، اندیشہ لگایا جا رہا ہے کہ جھلسی ہوئی نعش مقامی عسکریت پسند ازیر خان کی ہوسکتی ہے، دوسری جانب ازیر خان کے اہل خانہ کے بھی نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گڈول کوکرناگ علاقے میں بدھ کی دوپہر شروع ہوئے تصادم میں اب تک 5 حفاظتی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ دیگر کئی اہلکار تصادم آرائی میں زخمی ہوئے، کل ملاکر ہلاکتوں کی تعداد چھے ہو چکی ہے جس میں ایک جھلسی ہوئی نعش بھی شامل ہے۔ اس دوران آپریشن میں ماہر ماؤنٹین کلیمبر فورس کی بھی مدد طلب کی گئی ہے جب کہ عسکری مخالف آپریشن میں ڈرون اور چاپر سروس کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ فورسز کو اپنے خفیہ ذرائع سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور پر گڈول کے جنگلاتی علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

تاہم علاقہ میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے سرچ پارٹی پر اچانک حملہ کیا تھا جس دوران 19 راشٹریہ رائفلز کے کرنل من پریت سنگھ اور میجر آشیش دوچک اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمایوں بٹ شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے میں کئی دیگر سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے جمعہ کے روز ایک سکیورٹی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ شام دیر گئے تصادم آرائی کی جگہ پر مزید ایک اور فوجی اہلکار کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔ جس کے ساتھ ہی اس تصادم میں ہلاک ہونے والے فورسز اہلکاروں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ تصادم آرائی کی جگہ پر ایک اور جھلسی ہوئی نعش برآمد ہوئی جسے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.