ETV Bharat / state

Amarnath Pilgrims Reaction: حادثے کے بعد بھی امرناتھ یاتریوں میں جوش و جذبہ برقرار

author img

By

Published : Jul 9, 2022, 1:50 PM IST

Amarnath Pilgrims Reaction after the Cloudburst
حادثے کے بعد بھی امرناتھ یاتریوں میں جوش و جذبہ برقرار

امرناتھ گُپھا کے قریب بادل پھٹنے سے 16 یاتریوں کی موت کی اطلاع ہے۔ اس دوران سینکڑوں لوگوں کو بحفاظت نکالا جاچکا ہے جبکہ راحت رسانی کا کام اب بھی جاری ہے۔ جبکہ حادثے کے بعد آج امرناتھ یاترا کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بھلے ہی اس یاترا کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے لیکن یہاں پہنچنے والے یاتریوں کے جوش میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

شری امرناتھ جی یاترا کے دوران گزشتہ شام مقدس گُپھا کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعہ کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ حادثے کے بعد آج امرناتھ یاترا کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اب تک اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئ ہے۔ اگرچہ حادثے کے بعد پہلگام اور بال تل سے یاترا کو روک دیا گیا۔

ویڈیو

تاہم یاتریوں میں جوش و عقیدت کا جزبہ مسلسل بنا ہوا ہے۔ یاتریوں کا کہنا ہے کہ حادثے سے انکے دل ضرور مجروح ہوگئے ہیں لیکن حوصلہ نہیں ٹوٹا ہے۔ یاتری چاہتے ہیں کہ انہیں جلد سے جلد امرناتھ گپھا کی جانب درشن کے لیے روانہ کیا جائے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے امرناتھ یاتریوں سے خاص بات چیت کی۔

Amarnath Pilgrims Reaction after the Cloudburst
حادثے کے بعد بھی امرناتھ یاتریوں میں جوش و جذبہ برقرار

یہ بھی پڑھیں:

Amarnath Cloudburst: امرناتھ میں بادل پھٹنے کے واقعہ پر یاتریوں کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.