ETV Bharat / state

کوکرناگ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 7:09 PM IST

Soaf Shali Kokerenag Residents Protest Against PDD Departmentجنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نئی بستی، صوف شالی کوکرناگ کے باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے علاقے میں اکثر اوقات بجلی غائب ہی رہتی ہے جس کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ کئی برسوں سے محکمہ بجلی سے رجوع کیا تھا کہ مذکورہ علاقے میں ایک اور بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا جائے جس سے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو ہو سکے، تاہم اس مسئلے کو متعلقہ محکمہ تاحال ناکام ثابت ہوا ہے۔

مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے علاقہ مسلسل بجلی کی عدم دستیابی کا شکار ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شام ہوتے ہی علاقہ گھپ اندیرے میں ڈوب جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں نصب بجلی ٹرانسفارمر علاقے میں رہائش پزیر عوام کی بجلی کی ضرورت کو پورا نہیں کر پاتا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ٹرانسفارمر پر 100 سے زائد کنبوں کو معقول بجلی فراہم کرنے کے لئے ناکافی ہے۔ اور ٹرانسفامر دور نصب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو معیاری وولٹیج نہیں مل پاتی جس وجہ سے بجلی ہونے کے باوجود لوگ کا استعمال نہیں کر پاتے۔

نئی بستی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان بچے صبح اور شام کے اوقات میں پڑھائی سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ وہ وقت پر بجلی بل ادا کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود محکمہ کی جانب سے علاقے میں بجلی کے نظام کو صحیح کرنے کے حوالہ سے ٹھوس اقدامات اٹھانے میں محکمہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔ لوگوں نے محکمہ بجلی سے مودبانہ گزارش کی ہے کہ وہ مذکورہ علاقے میں بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیں: Tral Protest Against PDD: ترال میں محکمہ بجلی کے خلاف خاموش احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.