اننت ناگ میں دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 6:44 PM IST

اننت ناگ میں دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری

اننت ناگ میں مسلسل برفباری کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے نکلنا اور مسافروں کو سفر کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں ان دنوں برفباری جاری ہے، اس وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

گزشتہ دو دنوں سے اننت ناگ میں مسلسل برفباری کی وجہ سے جنوبی کشمیر میں عام زندگی کافی متاثر ہوئی ہے۔

ضلع اننت ناگ کے بالائی و میدانی علاقوں میں دو دنوں سے بھاری برفباری کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے برف ہٹانے کا کام لگاتار جاری ہے، تاہم فی الوقت برفباری کی وجہ سے پہلگام اور کوکرناگ سے شہر کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

برفباری کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی روک دی گئی ہے۔

اننت ناگ میں دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری

لارنو، اچھہ بل اور اننت ناگ کے دیہی علاقوں کے لوگوں انتظامیہ سے سڑک رابطہ بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:برفباری سے حسن میں اضافہ، عوام پریشان

مقامی افراد سڑک رابطہ وقتی طور پر بند ہونے پر ضلع انتظامیہ پر سخت نکتہ چینی کی ہے کہ انہوں نے محکمہ موسمیات کی ہدایات کے باوجود کوئی کام نہیں کیا۔

برفباری کی وجہ سے ضروری اشیا لے جانے والے ڈرائیورز کو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں، وہ ایک جگہ رک سے گئے ہیں اور اس وجہ سے ضروری سامان وقت پر شہری علاقوں میں نہیں پہنچ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.