ETV Bharat / state

Snow cleared on Margantop Road مرگن ٹاپ رابطہ سڑک سے برف کو ہٹایا گیا

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 10:01 PM IST

اننت ناگ اور صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ سے ملانے والی سڑک مرگن ٹاپ سڑک سے برف کو ہٹانے کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ گزشتہ دنوں ہوئی بھاری برفباری کے باعث شاہراہ کو حکام نے ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

snow-cleared-on-margantop-road
مرگن ٹاپ رابطہ سڑک پر برف ہٹایا گیا

مرگن ٹاپ رابطہ سڑک پر برف ہٹایا گیا

اننت ناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ اور صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ کے مڑواہ کے درمیان سفید چادر سے ڈھکے مرگن ٹاپ رابطہ سڑک پر برف ہٹایا گیا ہے اور موسم سازگار ہونے کی صورت میں مذکورہ سڑک پر ٹریفک کی آواجاہی کو کھولا جا رہا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ نے اس سے قبل ہی مذکورہ سڑک کو ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بنایا تھا تاہم گزشتہ دنوں ہوئی بھاری برفباری کے باعث اور لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے انتظامیہ کو ایک بار پھر شاہراہ کو لوگوں کی آمد و رفت کے لئے بند کرنا پڑا۔
میکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور پی ایم جی ایس وائی کے باہمی اشتراک سے مذکورہ شاہراہ پر ٹاپ تک برف ہٹایا گیا ہے، جبکہ ٹاپ سے انشن مڑواہ تک ابھی بھی دس سے بارہ کلومیٹر کی سڑک سے برف ہٹانے میں ضلع انتظامیہ کشتواڑ کو چند روز اور درکار ہیں۔
تفصیلات فراہم کرتے ہوئے میکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے جونئیر انجینئر عشان پنڈتا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ گزشتہ کئی روز سے مذکورہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا تھا، جو بلکل ٹاپ تک کلیئر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں پر کافی چیلینجز ہوتے ہیں جن کا سامنا کرنے کے لئے محکمہ چوبیسوں گھنٹے تیار رہتا ہے۔ انہوں نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل انتظامیہ سے رابطہ کریں،تاکہ ان کی جان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: Snow Cleared on Margantop Road مرگن ٹاپ رابطہ سڑک کی ریکارڈ وقت میں صفائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.