ETV Bharat / state

Marathon in Anantnag: اننت ناگ میں فوج کی جانب سے میراتھان کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 5:10 PM IST

اننت ناگ ضلع میں فوج کی جانب سے منعقدہ میراتھان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔Army Organised Marathon in Anantnag

اننت ناگ میں فوج کی جانب سے میراتھان کا اہتمام
اننت ناگ میں فوج کی جانب سے میراتھان کا اہتمام

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں فوج کی چنار کور نے ضلع کے ہائی گراؤنڈ میں ایک میراتھان کا اہتمام کیا۔ Chinar Corps Organised Marathon in Anantnagمیراتھان میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ ریس ہائی گراؤنڈ اننت ناگ سے شروع ہو کر گوپال پورہ سے ہوتے ہوئے واپس ہائی گراونڈ میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریس میں درجنوں کی تعداد میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

اننت ناگ میں فوج کی جانب سے میراتھان کا اہتمام

میراتھان کا افتتاح فوج کی چنار کور کے کمانڈر بریگیڈیئر ترن نرالا نے پرنسپل ویمنز کالج اننت ناگ اور ڈپٹی سی ای او اننت ناگ کے ہمراہ کیا۔ Several Students participated in Marathon Organised by Indian Armyفوجی افسران نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کا مقصد فوج اور عوام کے بیچ رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے علاوہ کشمیری نوجوانوں کی پنہاں صلاحیتوں کو ابھار کر انہیں ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے چنار کور کے کمانڈر نے کہا کہ ’’کشمیر کے حالات سازگار ہو رہے ہیں اور آج کشمیر کے ہنرمند نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مین اسٹریم سرگرمیوں میں حصہ لیکر ملک کی دیگر ریاستوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔‘‘ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’جوان اور عوام کے مابین کبھی بھی دوریاں نہیں تھی۔ اوراس طرح کے پروگرامز سے جوان اور عوام میں مزید قربت پیدا ہوتی ہے۔‘‘Marathon Organised by Indian Army

پروگرام کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ میراتھان میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے ریس کے انعقاد پر فوج کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: Army Organised Programme at Pahalgam: فوج کے زیر اہتمام پہلگام میں ’جشن بہار‘ تقریب کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.