ETV Bharat / state

Security Guard Checking BP in GMC Anantnag: اسپتال میں سکیورٹی گارڈ کر رہا ہے مریضوں کا بلڈ پریشر چک

author img

By

Published : May 27, 2022, 9:06 PM IST

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں گذشتہ شام ایک سکیورٹی گارڈ مریضوں کو بلڈ پشیر چیک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس معاملے کو پرنسپل جی ایم سی کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے سکیورٹی گارڈ کے خلاف کارروائی کی یقین دہائی کی۔

security-guard-monitoring-blood-pressure-of-patients-in-anantnag-gmc
جی ایم سی اننت ناگ میں سیکورٹی گارڈ کر رہا ہے مریضوں کا بلڈ پریشر چک

اننت ناگ:ایک طرف محکمہ صحت بیماروں کے لیے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کر رہا ہے، وہیں دوسری جانب کچھ ڈاکٹر اپنے فرائض انجام دینے سے قاصر رہتے ہیں، جس سے سرکاری ہسپتالوں میں بیماروں کو دوسروں کی رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہیں۔

جی ایم سی اننت ناگ میں سیکورٹی گارڈ کر رہا ہے مریضوں کا بلڈ پریشر چک

اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایک نجی کمپنی سے وابستہ سکیورٹی گارڈ ڈاکٹروں کا کام انجام دے رہا ہے۔ مذکورہ سکیورٹی گارڈ مریضوں کا بلڈ پریشر چیک کرتا ہے۔یہ واقعہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں گذشتہ شام اس وقت دیکھنے کو ملا جب ای ٹی وی بھارت کے کیمرے میں ایک سکیورٹی گارڈ کی تصویر مریضوں کو بلڈ پشیر چیک کرتے ہوئے قید ہوئی۔مذکورہ سکیورٹی گارڈ بی پی مانیٹر پر مریض کا بلڈ پریشر چیک کرتے پایا گیا، جب کہ دوسری طرف سے ڈاکٹر کجولٹی روم میں مریضوں کو مشورہ دے رہے تھے۔Security Guard Checking BP in GMC Anantnag

جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس معاملے کو پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ڈاکٹر سید طارق قریشی کی نوٹس میں لایا تو انہیوں نے سکیورٹی گارڈ کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کے لیے عملہ موجود رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی گارڈ کو ہسپتال کی نگرانی کے لیے تعینات کیا جاتا ہے نہ کہ کسی اور کام کے لیے۔ Principal Govt Medical College Anantnag Dr Syed Tariq Qureshi

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کوئی سکیورٹی گارڈ مریضوں کا بی پی چیک کر رہا تھا۔اس سے پہلے بھی اسی ہسپتال میں ایک سکیورٹی گارڈ کو پوسٹ مارٹم کرنے کا کام انجام دیتے بھی پایا گیا تھا۔Security Guard Doing Post Mortem in GMC Anantnag

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.