ETV Bharat / state

اننت ناگ: کرکٹ کھلاڑیوں میں کھیل کود کا سامان تقسیم

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 12:20 PM IST

اننت ناگ: کرکٹ کھلاڑیوں میں کھیل کود کا سامان تقسیم
اننت ناگ: کرکٹ کھلاڑیوں میں کھیل کود کا سامان تقسیم

کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی حاصلہ افزائی کے لیے ضلع اننت ناگ میں ایک مقامی کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کو یونیفارم فراہم کی گئی۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کھیل کود کا سامان تقسیم کیا گیا۔

اننت ناگ: کرکٹ کھلاڑیوں میں کھیل کود کا سامان تقسیم

کھیل کود کا سامان مقامی سیاسی رہنما عمران احمد شاہ نے ایک تقریب کے دوران ایک مقامی کرکٹ کلب سے وابستہ کھلاڑیوں میں تقسیم کیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل جی انتظامیہ کی جانب سے کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف کھیل کود کے مقابلوں کا انعقاد کرنے کے علاوہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یونیفارم اور کھیل کود کا سامان فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کے کہا کہ سرکاری امداد کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی اپنے علاقہ جات میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آگے آنا چاہئے۔

انہوں نے کہ مقامی نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے انہوں نے مقامی کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کو یونیفارم فراہم کی۔

مزید پڑھیں؛ اننت ناگ: میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ کی طرف سے پالتھین مخالف چلائی گئی

کھلاڑیوں نے انکی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

قابل ذکر ہے کہ عمران احمد شاہ نے پی ڈی پی کے ساتھ 14برس تک وابستہ رہنے کے بعد علیحدگی اختیار کرکے ڈی ڈی سی انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لیا تھا تاہم وہ انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر پائے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.