ETV Bharat / state

اننت ناگ: دیپک کمار قتل کیس کے سلسلہ میں بجبہاڑہ کی ایک دکان اٹیچ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 9:20 PM IST

Updated : Nov 9, 2023, 7:59 AM IST

چند ماہ قبل ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقہ میں نا معلوم بندوق برداروں کی جانب سے سرکس میں کام کرنے والے ادھمپور کے رہنے والے دیپک کمار عرف دیپو ولد ماشو کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اننت ناگ: چند ماہ قبل ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقہ میں نا معلوم بندوق برداروں کی جانب سے سرکس میں کام کرنے والے ادھمپور کے رہنے والے دیپک کمار عرف دیپو ولد ماشو کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔ بعد میں پولیس نے متعلقہ کیس کے سلسلہ میں ایک اہم پیش رفت کے تحت 6 نوجوانوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا اور دعوی کیا گیا کہ مذکورہ نوجوان دیپک کمار کے قتل میں ملوث ہیں۔ اُن میں سے ایک نوجوان کی دکان کو بدھ کے روز پولیس نے اٹیچ کیا ،بجبہاڑہ کے زرپارہ علاقہ میں موجود ،،دی گیم موڈیفیکیشن،، نامی اس دکان پر پولیس نے با ضابطہ طور پر اٹیچمنٹ کے حوالہ سے ایک بورڈ چسپاں کیا

واضح رہے کہ 29 مئی 2023 کی شام کو عسکریت پسندوں نے تفریحی پارک جنگلات منڈی کے قریب ادھمپور کے رہنے والے دیپک کمار نامی ایک مزدور پر گولی چلائی ، اور حملہ آور موقعہ سے فرار ہوگئے ،جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا،اگرچہ اسے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا تھا، تاہم بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس کی موت ہوگئی۔ اس سلسلہ میں ایف آئی آر نمبر 171/2023 U/S 7/27 I.A ایکٹ، 302 IPC 16,18,20,39 UAPA درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔

تفتیش کے عمل کے دوران پولیس نے چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا ،اور دعوی کیا کہ مذکورہ نوجوان کالعدم عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کی شاخ کشمیر فریڈم فائٹر سے وابستہ ہیں اور انہوں نے دیپک کمار کا قتل کیا ہے۔ اس سلسلہ میں جن نوجوانوں کو گرفتار ان میں شیرپورہ دیوا کالونی اننت ناگ کے سحران بشیر نداف ولد بشیر احمد نداف شیر پورہ نیو کالونی اننت ناگ کے رہنے والے عبید نذیر لائگرو ولد نذیر احمد لائگرو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایس آئی اے کے چھاپے


واگہامہ بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے عمر امین ٹھوکر ولد محمد امین ٹھوکر،حذیف شبیر بھٹ ولد شبیر احمد بھٹ وچی شوپیان، ناصر فاروق شاہ ولد فاروق احمد شاہ وانٹنگ محلہ بجبہاڑہ، سوید شوکت بٹ ولد شوکت احمد بٹ ساکنہ فتح پورہ۔ اس کیس کے سلسلہ میں زرپارہ بجبہاڑہ میں واقع "دی گیم موڈیفیکیشن" نام کی ایک دکان جسے ملزم عمر امین ٹھوکر ولد محمد امین چلاتا تھا چلاتا تھا، کو ضلع پولیس اننت ناگ نے U/S 25 UAPA کے تحت اٹیچ کیا۔

Last Updated : Nov 9, 2023, 7:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.