ETV Bharat / state

Secured 4th Rank in Jammu kashmir In The NEET نیٹ کے امتحان میں دیان نے ریاست میں چوتھا مقام حاصل کیا

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 4:48 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے دیان نے نیٹ کے امتحان میں جموں کشمیر میں چھوتھا مقام حاصل کر کے ماں باپ کے ساتھ ضلع کا نام بھی روشن کیا ہے۔

نیٹ کے امتحان میں دیان نے ریاست میں چوتھا مقام حاصل کیا
نیٹ کے امتحان میں دیان نے ریاست میں چوتھا مقام حاصل کیا

نیٹ کے امتحان میں دیان نے ریاست میں چوتھا مقام حاصل کیا

گزشتہ شام نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے NEET UG 2023 کے نتائج کا اعلان کیا۔ جس میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی امیدواروں نے شاندار کامیابی کا مظاہرہ کرکے نہ صرف اپنا بلکہ پورے جموں و کشمیر کا نام روشن کیا۔

حلقہ انتخاب بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے محمد دیان زرگر نے NEET 2023 میں جموں و کشمیر میں چوتھا مقام حاصل کر کے اپنے کیریئر کو روشن کیا ہے۔ محمد دیان کے مطابق جب انہوں نے اپنے نتائج کے بارے میں سنا تو وہ کافی خوش ہوئے جبکہ انکی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی انہیں ذہن میں تھا کہ انہیں ڈاکٹر بننا ہے ۔جس کے لئے انہوں نے کافی محنت کی اور ان کے گھر میں ہی انہوں نے اپنے بڑے پاپا کے نقشہ قدم پر چلنے کی کوشش کی جو کہ خود بھی پیشے سے ڈاکٹر ہے اور آخرکار ان کی محنت رنگ لائی
محمد دیان کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی پڑھائی لکھائی میں کافی ذہین تھے اور ہمیشہ محنت اور لگن سے پڑھائی کرتے تھے۔ دیان کے والد کہتے ہیں کہ انہیں اپنے بیٹے کی قابلیت پر پورا بروسہ تھا اور انہیں امید تھی کہ انکا بیٹا ایک دن ان کا نام روشن کرئے گا، دیان نے ناکام امیدوارں کو کہا کہ وہ ہمت نہ ہارے، وہ اپنے ارادے بلند رکھے ۔


اس امتحان میں ملک بھر سے 20 لاکھ 38 ہزار 596 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 11 لاکھ 45 ہزار 976 نے امتحان پاس کیا۔ جموں و کشمیر میں 36 ہزار 431 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جن میں سے 20 ہزار 5 سو 64 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
جن میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے عبد الباسط نے آل انڈیا رینکنگ میں 113 واں مقام حاصل کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.