ETV Bharat / state

Heavy Goods Vehicles Banned in Anantnag اننت ناگ کے تین راستوں پر جموں سے بھاری سامان کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 10:20 PM IST

ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے بدھ کے روز ضلع کے تین اندرونی راستوں پر بھاری سامان کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی ہے۔ ان روٹس میں میربازار-اشاجی پورہ روڈ، اننت ناگ ڈورو- ویری ناگ روڈ اور دلواچ-محمود آباد روٹس شامل ہے۔Heavy Goods Vehicles Banned in Anantnag

movement-of-jammu-bound-heavy-goods-vehicles-banned-on-3-routes-in-anantnag
اننت ناگ کے تین راستوں پر جموں سے بھاری سامان کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی

اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق سیب کی کٹائی کے موسم کے پیش نظر تمام راستوں بالخصوص قومی شاہراہ پر بھاری مال گاڑیوں کی نقل و حرکت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سرینگر جموں قومی شاہراہ پر کافی رش سے بچنے کے لیے ٹرک ڈرائیور قاضی گنڈ ٹنل کے علاقے تک پہنچنے کے لیے مختلف اندرونی راستے اختیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں ٹریفک جام ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں سمیت عام لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔Traffic Jam in Anantnag Inner Roads

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ پچھلے سال ایک بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا، کیونکہ اننت ناگ-ڈورو-ویری ناگ (ADV روڈ) سڑک پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے اسے بروقت طبی امداد نہیں مل سکی تھی۔

مزید پڑھیں: Fruit Laden Trucks Left For jammu میوہ سے لدے قریب نو ہزار ٹرک قومی شاہراہ کے راستے سے جموں روانہ

حکم نامے کے مطابق اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے اندرونی راستوں پر بار بار ٹریفک جام کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے میربازار-اشاجی پورہ روڈ، اننت ناگ ڈورو-ویری ناگ روڈ اور دلواچ-محمود آباد روٹس پر جموں جانے والی بھاری سامان کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔۔Heavy Goods Vehicles Banned in Anantnag Inner Roads

اس حکم نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اننت ناگ کولگام اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک دیہی کشمیر اور نیشنل ہائی وے کو ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.