ETV Bharat / state

سڑک پر برف سے عوام کو مشکلات

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 1:22 PM IST

Updated : Jan 29, 2021, 3:30 PM IST

slippery road
سڑک پر پھسلن

چلا کلان کے آخری دنوں میں بھی ٹھٹھرتی سردیوں کا زور مسلسل جاری ہے۔ وادی میں منفی درجہ حرارت ہونے کی صورت میں رابطہ سڑکوں پر جمی ہوئی برف منجمد ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں ہوئی برفباری کے نتیجے میں جہاں عام زندگی متاثر رہی، وہیں مختلف رابطہ سڑکوں پر برف جمع رہنے کے نتیجے میں پھسلن پیدا ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سڑک پر پھسلن

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ سے تقریباً سات کلومیٹر کی دوری پر واقع وائلو علاقہ، جہاں حالیہ دنوں ہوئی برفباری کے باعث نہ صرف لوگوں کی نقل و حمل متاثر رہی، بلکہ وائلو سے فریمو گڈول جانے والی گاڑیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، اگرچہ محکمہ آر اینڈ بی نے علاقے کی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹائی تھی، تاہم محکمہ کی مشینریز رابطہ سڑک سے پوری طرح برف ہٹانے میں ناکام ثابت ہوئی جس کا خمیازہ ڈرائیور حضرات کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو بھی اٹھانا پڑ رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ وائلو سے فریمو تک آٹھ کلومیٹر رابطہ سڑک پر مختلف مقامات پر برف کی پرت جمی ہوئی ہے، جس کے سبب ان مقامات پر منفی درجہ حرارت ہونے کی صورت میں برف کی پرت جم گئی ہے۔ جہاں سے راہ گیروں کو عبورومرور میں کافی دقتوں کا سامنا درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ برف منجمد ہونے کے نتیجے میں کئی راہ گیروں کو چوٹیں بھی آئی ہیں جبکہ بعض اوقات سڑک پر پھسلن کے سبب کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں جس سے ڈرائیور حضرات کو نقصانات سے دوچار ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحوں نے سڑکوں سے برف ہٹایا

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ راہگیر دوپہر ایک بجے تک علاقے کی رابطہ سڑک پر پھسلن ہونے کی وجہ سے کہیں بھی آنے جانے سے گریز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ علاقے میں کوئی حاملہ خاتون یا کسی اور بیمار شخص کو ہسپتال لے جانا مطلوب ہوتا ہے، تاہم رابطہ سڑکوں پر پھسلن ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال پہنچانے میں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے اگرچہ کئی بار اس مشکلات کی جانب حکام کی توجہ مرکوز کرانا چاہا، تاہم انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔

علاقے کے لوگوں کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ فون پر محکمہ آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئر وائلو معرج الدین بٹ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ محکمے نے پہلے ہی مذکورہ علاقے سے برف ہٹایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اب اگرچہ کسی جگہ کوئی کوتاہی رہ گئی ہوگی تو وہ ملازمین کو وہاں بھیج کر ان جگہوں پر نمک چھڑکانے کا کام شروع کریں گے، تاکہ لوگوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا جائے۔

Last Updated :Jan 29, 2021, 3:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.