ETV Bharat / state

Ananta Chaturdashi Festival سالیہ پانزولہ میں اننت چتردشی میلہ دھوم دھام سے منایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 5:21 PM IST

اننت چتردشی کے موقعہ پر پاپ ہرن ناگ مندر میں ہون کا اہتمام کیا گیا۔ہون کے دوران خصوصی پوجا کی گئی جس میں پنڈتوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔

anant chaterdashi mela in Anantnag
سالیہ پانزولہ میں اننت چتردشی میلہ دھوم دھام سے منایا گیا

anant chaterdashi mela in Anantnag
سالیہ پانزولہ میں اننت چتردشی میلہ دھوم دھام سے منایا گیا

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے سیر سالیہ پانزولہ میں اننت چتردشی دشی بڑے عقیدت اور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔پاپ ہرن ناگ مندر میں اننت چتردشی پر ایک میلے کا انعقاد کیا گیا،جس میں ملک و جموں کشمیر کے مختلف حصوں سے آئے کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد سمیت مقامی مسلمانوں نے شرکت کی۔تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کے لئے پاپ ہرن کرکُنتنگ ٹرس کی جانب سے رہائش اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔اننت چتردشی کے موقعہ پر پاپ ہرن ناگ مندر میں ہون کا اہتمام کیا گیا ،ہون کے دوران خصوصی پوجا کی گئی جس میں پنڈتوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔

مارٹنڈ تیرتھ ٹرسٹ کے صدر اشوک سدھا نے کہا کہ پاپ ہرن ناگ میں اننت چتردشی کی تقریب ہر برس بڑے عقیدت اور احترام سے منائی جاتی ہے اور یہ سلسلہ پانچ روز تک جاری رہتا ہے جس دوران ہون اور آرتی کا اہتمام کیا جاتا ہے اور عقیدت مندوں میں پرشاد بانٹا جا رہا یے۔

مزید پڑھیں: Ananta Chaturdashi 2023 کشمیری پنڈتوں نے اننت بھگوان کا جنم دن منایا

انہوں نے کہا کہ نا مساعد حالات اور کووڈ 19 کے دوران تقریب کا سلسلہ متاثر ہوا تھا تاہم سنہ 2021 سے اننت چتردشی کی تقریب بڑے دھوم دھام سے پھر شروع ہو گئی اور اس میلے میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔سدھا نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران ہر تہوار میں نہ صرف کشمیری پنڈتوں بلکہ مسلم طبقہ سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔یہی وجہ ہے آج بھی مقامی مسلمانوں نے اننت چتردشی کے موقعہ پر پنڈتوں کو والہانہ استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔انہوں نےکہا کہ اس سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر میں مذہبی ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارہ ابھی بھی قائم ہے اور یہاں کے لوگ امن و امان اور کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کے خواہاں ہیں۔سدھا نے عید میلادالنبی کے موقعہ پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.