ETV Bharat / state

کشمیر: مسلسل موسم خراب ہونے سے میوہ باغات میں بیماریاں

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 3:43 PM IST

مسلسل موسم خراب سے میوہ باغات میں بیماریاں, کاشتکار پریشان
مسلسل موسم خراب سے میوہ باغات میں بیماریاں, کاشتکار پریشان

ماہ اپریل میں سیب و دیگر مختلف میوہ باغات میں شگوفہ پھوٹ پڑتے ہیں،اس موسم میں پولی نیشن کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ اس عمل کے دوران کھلی دھوپ اور موسم کا خوشگوار ہونا کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، تاکہ پولی نیشن کا عمل احسن طریقہ سے مکمل ہو سکے.

وادی کشمیر میں موسم ابر آلود رہنے اور غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے نہ صرف پولی نیشن کے عمل میں خلل پڑ رہا ہے بلکہ اس دوران میوہ باغات میں اسکیب، پھپھوند کی بیماریاں پیدا ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے میوہ کاشتکار تشویش میں مبتلا ہوئے ہیں۔

مسلسل موسم خراب سے میوہ باغات میں بیماریاں, کاشتکار پریشان

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بیماریوں کے حملہ کی وجہ سے انہیں بار بار دواپاشی کرنا پڑتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اضافی خرچہ کے بوجھ تلے دب رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں انہیں محکمہ باغبانی کی رہنمائی کی اہم ضرورت ہے۔ تاہم متعلقہ محکمہ کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے محکمہ باغبانی سے توجہ مبذول کرنے کا پُر زور مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.