ETV Bharat / state

GMC Principal On Covid Cases: کووڈ کیسز میں اضافہ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت، پرنسپل جی ایم سی

author img

By

Published : Aug 2, 2022, 10:17 PM IST

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید طارق قریشی نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔GMC Principal On Covid Cases

کووڈ کیسز میں اضافہ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت، پرنسپل جی ایم سی
کووڈ کیسز میں اضافہ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت، پرنسپل جی ایم سی

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید طارق قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ19 کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا یے، جس کے پیش نظر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے ایک بار پھر دستک دی ہے، لیکن یہ پہلے جیسا خطرناک نہیں ہے۔ تاہم ماضی کی طرح وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔GMC Principal On Covid Cases

کووڈ کیسز میں اضافہ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت، پرنسپل جی ایم سی

انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مقامات پر ماسک کا استعال کریں، سینیٹائزر اور ہجوم والی جگہوں پر دوری اختیار کریں، تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ جنوبی کشمیر سے روزانہ متعدد کیسز سامنے آ رہے ہیں، تاہم ابھی تک کسی بھی شخص کو ہسپتال میں داخل کرنے کی نوبت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Update J&K: جموں وکشمیر میں مزید 245 افراد کی رپورٹ مثبت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.