ETV Bharat / state

Casual Labourers Protest: محکمہ وائلڈ لائف سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 15, 2021, 7:28 PM IST

یومیہ اجرت پر کام کر رہے کیجول لیبرس نے احتجاج Casual Labourers Protest کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مقررہ 7650روپے کے حساب سے اجرتیں واگزار نہیں کی جا رہی ہے جس کے سبب وہ کافی پریشان ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج
محکمہ وائلڈ لائف سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں وائلڈ لائف محکمہ J&K Wild Lifeسے وابستہ عارضی ملازمین نے وائلڈ لائف وارڈن کے احاطے میں اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیاWildlife Casual Labourers Protest۔

محکمہ وائلڈ لائف سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

احتجاج کر رہے یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمہ کی جانب سے انہیں دان رات محنت کرائی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ تندہی سے کام کرنے کے باوجود انہیں ماہانہ اجرت کم ملتی ہے۔

احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے مقررہ 7650 روپئے کے حساب سے ماہانہ اجرت فراہم کیے جانے کی اپیل کی۔

احتجاج کر رہے عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ وائلڈ لائف J&K Wild Lifeمیں تندہی اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور 24گھنٹے ڈیوٹی کے لیے تیار رہتے ہیں، جنگلی جانوروں کا رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے دوران وہ اپنی جان جوکھم میں ڈال کر لوگوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں، وہیں جنگلی جانوروں کی دیکھ بال میں بھی وہ اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اس کے باوجود ان کے ساتھ ’’سوتیلی ماں جیسا سلوک‘‘ کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: Casual Labourers Protest in Anantnag: ضلع اننت ناگ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

کیجول لیبرس کا مزید کہنا ہے کہ انہیں مقررہ 7650روپے کے حساب سے اجرتیں واگزار نہیں کی جا رہی ہے جس کے سبب وہ کافی پریشان ہیں۔

انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران پر اقربا پروری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’محکمہ کی جانب سے بعض منطور نظر افراد کو وقت پر اور مکمل اجرتیں واگزار کی جاتی ہیں، جبکہ سبھی کیجول لیبرس ایک جیسا کام انجام دے رہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.