ETV Bharat / state

Kokernag Biodiversity Day بائیوڈائیورسٹی ڈے کی نسبت سے کوکرناگ میں تقریب منعقد

author img

By

Published : May 27, 2023, 3:07 PM IST

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے کی فاریسٹ نرسری، بندو، میں محکمہ جنگلات اور ہائر سیکنڈری اسکول کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا، بائیوڈائیورسٹی ڈے کی نسبت سے بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

بائیوڈائیورسٹی کے عالمی دن کی نسبت سے کوکرناگ میں تقریب
بائیوڈائیورسٹی کے عالمی دن کی نسبت سے کوکرناگ میں تقریب

بائیوڈائیورسٹی کے عالمی دن کی نسبت سے کوکرناگ میں تقریب

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : جہاں پوری دنیا میں حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن (Biodiversity Day) کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے وہیں جموں کشمیر کے مختلف مقامات کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ فارسٹ رینج میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں محکمہ جنگلات کے کئی عہدیداروں نے حصہ لیا جبکہ علاقے کے مختلف اسکولی بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔

اس موقع پر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی پر طلباء کو آگاہ کیا اور حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کی مناسبت سے انہیں جانکاری فراہم کی۔ طالب علموں اور دیگر شرکاء کو اس موقع پر مختلف اقسام کے پودوں کے بارے میں جانکاری دی گئی جبکہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد فاریسٹ نرسری بندو میں فاریسٹ رینج کوکرناگ اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوکرناگ کے اشتراک سے کیا گیا تھا، پروگرام کے دوران طلباء نے نرسری کا جائزہ لیا اور مختلف اقسام کے پیڑ پودوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ محکمہ جنگلات میں تعینات تجربہ کار ملازمین نے طلبہ کو میڈسنل پودوں کے استعمال کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری فراہم کی۔

اس موقع پر ڈی ایف او اننت ناگ، ایم آر کنڈی، نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ گزشتہ ایک ہفتے سے ایسے پروگرامز کا انعقاد کر رہا ہے، جس میں مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو مدعو کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں اننت ناگ ڈیوژن کے لئے 300 مقامات پر ایسے پروگرامز منعقد کرنے ہیں جس میں سے ابھی تک انہوں نے پچاس سے زائد پروگراز منعقد کئے ہیں، ڈی ایف او کا کہنا ہے کہ ’’ان تقاریب کا مقصد یہ ہے کہ ماحول کو آلودگی سے کیسے بچایا جا سکے؟ اس حوالہ سے عوام خاص کر طلبہ کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Dr Mohit Gera Visit Baramulla: بارہمولہ میں بائیو ڈائیورسٹی پارک کا افتتاح

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.