ETV Bharat / state

ڈکسم رینج کے جنگلات کو بھاری نقصان، محکمہ نے لیا سنجیدہ نوٹس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 6:08 PM IST

محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او محمد رمضان نے بتایا کہ محکمہ ایک کمیٹی تشکیل دیں گے جو اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی سبز سونے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے میں ملوث پایا جائے گا، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔Girdling of green trees in Daksun Forest Range

girdling-of-green-trees-in-forest-range-of-daksum-causes-heavy-damage
ڈکسم رینج کے جنگلات کو بھاری نقصان، محکمہ نے لیا سنجیدہ نوٹس

ڈکسم رینج کے جنگلات کو بھاری نقصان، محکمہ نے لیا سنجیدہ نوٹس

اننت ناگ: نوے کی دہائی سے وادی میں سب سے زیادہ دھچکا یہاں کے جنگلات کو اٹھانا پڑا۔ اُس دوران وادی کے اکثر مقامات پر جنگل اسمگلر سرگرم ہوئے تھے، جنہوں نے سبز سونے کی کان کو لوٹنے میں کوئی بھی کثر باقی نہیں رکھی۔اگرچہ اُن کی نقیل کسنے کی غرض سے حکومت کی جانب سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس میں سرکار کافی حد تک کامیاب ہوچکی ہے، تاہم شر پسند عناصر ابھی بھی مختلف طریقوں سے یہاں کی معیشت اور خوبصورتی کو ذخ پہنچانے میں کوئی بھی کثر باقی نہیں رکھتے، جس کی مثال جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے کوکرناگ کے ڈکسم رینج کے جنگلات میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق ضلع اننت ناگ کا وسیع حصہ جنگلات کے حدود میں آتا ہے، جس میں لاکھوں کی تعداد میں ہرے بھرے جنگلاتی پیڑ آباد ہے۔ ان پیڑوں میں دیودار، کائلو اور بُدلو شامل ہیں، حالانکہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کی جانب سے ہر سال پلانٹیشن ڈرائیو کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، لیکن وہیں دوسری جانب شر پسند عناصر وادی کے اس سرمایہ کو مختلف طریقوں سے لوٹنے اور نقصان پہنچانے میں کوئی بھی کثر باقی نہیں رکھتے۔


ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک ماضی میں ہوئے نقصان کی بھرپائی بھی نہیں ہوئی ہے کہ جنگل اسمگلر دوسرے طریقے سے درختوں کا صفایا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں شر پسند عناصر سبز پیڑ کے نیچے والے حصے کو چاروں اور سے تھوڑا تھوڑا کرکے کاٹ لیتے ہیں جسے گرڈلنگ (Girdling) کہا جاتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ جب بھی کسی بڑے پیڑ کے ساتھ ایسا کیا جاتا ہے تو یقیناً چند ماہ بعد ہی وہ سوکھ جاتا، جبکہ کئی مقامات پر ان درختوں کے نیچے کیمیکل ڈالا جاتا ہے، نتیجتاً ایسے درخت برفباری کے ایام میں گر جاتے ہیں، جس کا فائدہ جنگل اسمگلروں کو ہوجاتا ہے۔


قومی سرمایہ کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جنگلات کو ہوئے نقصان پر روک لگانے کی غرض سے یہ مسئلہ محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او محمد رمضان کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک کمیٹی تشکیل دیں گے جو اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی شخص یا مذکورہ رینج کا ملازم اس کام میں ملوث پایا گیا تو اس کے ساتھ باقاعدہ طور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


گزشتہ برس سوکھے کے باعث جنگلات کے مختلف کمپاٹمینٹوں میں آگ رونما ہوئی تھی تاہم رواں سال حالیہ دنوں ہوئی بارشیں اور برفباری کے نتیجے میں یہاں کے جنگلات کو کافی راحت ملی ہے، جو قدرتی طور ایک خوش آئند بات ہے،جبکہ رواں سال جنگلات میں آگ لگنے کی کوئی بھی خبر ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:

ڈی ایف او نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلات کو تحفظ فراہم کرنے میں محکمہ کا تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کو تحفظ فراہم کرنا ہم سب کا اخلاقی اور اولین فرض ہے۔انہوں نے تمام لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ محکمہ جنگلات کا ساتھ دیں تاکہ قومی سرمایہ محفوظ رکھا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.