ETV Bharat / state

Tricolor Unfurled at Aishmuqam for the First Timeعشمقام درگاہ احاطے میں پہلی بار قومی پرچم کشائی

author img

By

Published : Aug 15, 2022, 12:58 PM IST

عشمقام علاقہ میں گورنمنٹ دفاتر میں پہلے سے ہی یوم آزادی کے موقع پر پرچم لہرایا جاتا رہا ہے لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے جب سخی زین الدین ولیؒ کے آستانہ عالیہ درگاہ کے احاطے میں قومی پرحم لہرایا گیا۔75th independence day

Etv Bharat
Etv Bharat

پہلگام: ضلع اننت ناگ کے عشمقام میں واقع سخی زین الدین ولیؒ کے آستانہ عالیہ پر پہلی بار یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا۔Tricolour unfurled at Aishmuqam یہ پرچم کشائی 3 آر آر نے انتظامیہ کمیٹی آستانہ عالیہ اور اسکولی بچوں کے اشتراک سے انجام دی گئی۔ اس موقع پر کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور قومی پرچم لہراتے ہوئے کافی خوش اور پرجوش نظر آرہے تھے۔

سخی زین الدین ولیؒ کے آستانہ عالیہ پر پہلی بار یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا
عشمقام علاقہ میں گورنمنٹ دفاتر میں پہلے سے ہی یوم آزادی کے موقع پر پرچم لہرایا جاتا رہا ہے لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے جب اس درگاہ کے احاطے میں قومی پرحم لہرایا گیا۔آج 15 اگست 2022 کو بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، یوم آزادی پر ملک کے مختلف حصوں میں ترنگا لہرایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کی تقریبات منانے کے سلسلے میں آج جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :Independence Day: سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ جموں میں 15 اگست کی تقریبات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.