ETV Bharat / state

Fire Incident In Anantnag اننت ناگ میں آگ کی ہولناک واردات، دکانیں سمیت کئی رہائشی مکان خاکستر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 9:24 PM IST

اننت ناگ کے کاڑی پورہ علاقے میں میں جمعرات کے بعد دوپہر آگ کی ایک واقعہ میں کئی دکانوں سمیت رہائشی مکانوں کو نقصان ہوا ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہ سکا۔

اننت ناگ میں آگ کی ہولناک واردات، دکانیں سمیت کئی رہائشی مکان خاکستر
اننت ناگ میں آگ کی ہولناک واردات، دکانیں سمیت کئی رہائشی مکان خاکستر

اننت ناگ میں آگ کی ہولناک واردات، دکانیں سمیت کئی رہائشی مکان خاکستر

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آگ کی ہولناک واردات میں کئی دکانیں سمیت رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے کاڑی پورہ علاقے میں میں جمعرات کے بعد دوپہر آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی۔ آگ کی اس ہولناک واردات نے کئی دکانوں سمیت کئی رہائشی مکانوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ آگ نے لاکھوں روپئے مالیت کو راکھ کی ڈھیر میں تبدیل کیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق آگ آج دوپہر ایک رہائشی مکان سے اچانک ظاہر ہوئی، اور آناً فاناً آگ نے کئی دکانوں سمیت کئی رہائشی مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔ آگ لگنے سے پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پھیل گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروس مقامی نوجوان اور جموں و کشمیر اہلکاروں نے آگ بھجانے کی کاروائی شروع کی، تاہم آگ کی زد میں آکر دوکانوں اور مکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوا۔

مزید پڑھیں: Moving Bike Catches Fire کپواڑہ میں موٹر سائیکل میں اچانک آگ، دیکھیں ویڈیو

ادھر انتظامیہ کے اعلی افسران و پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر موقع کا جائزہ لیا اور آگ متاثرین سے ان کی فریاد سرکار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ آگ لگنے کی وجہ کا تاحال علم نہ ہوسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.