ETV Bharat / state

Fresh Snowfall in Kashmir تازہ برف باری کے بعد اننت ناگ سنتھن کشتواڑ مارگن ٹاپ روڈ ٹریفک کے لیے بند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 5:11 PM IST

کوکرناگ میں رواں سال کی پہلی برفباری ہوئی جس کے باعث سنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ شاہراؤں کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے معطل کردیا گیا، وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہونے سے موسم بدل گیا ہے۔

Fresh snowfall in Kashmir
Fresh snowfall in Kashmir

تازہ برف باری کے بعد اننت ناگ سنتھن کشتواڑ مارگن ٹاپ روڈ ٹریفک کے لیے بند

کوکرناگ: وادیٔ کشمیر میں بعد دوپہر موسم نے کروٹ بدل لی، جس کے نتیجہ میں میدانی علاقوں میں بارشیں جب کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے باعث اننت ناگ کشتواڑ اور مرگن ٹاپ مڑواہ رابطہ شاہراؤں کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے مسدود کر دیا گیا ہے، انتظامیہ نے مذکورہ شاہراؤں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ لیا کہ دونوں شاہراؤں کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے معطل کردیا جائے تاکہ لوگوں کی جان اور مال کو تحفظ فراہم ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

Fresh snowfall in Kashmir وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

وادیٔ کشمیر میں طویل خشک سالی کے بعد گزشتہ شام کو پہاڑی علاقوں میں برف و باراں اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے ساتھ ہی درجۂ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادیٔ کشمیر میں پیر کو بعد دوپہر پہاڑی علاقوں میں تازہ برف و باراں سے میدانی علاقوں میں سردی کی لہر میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات نے قبل ہی وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری جب کہ میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی تھی، حالانکہ متعلقہ محکمہ نے 10 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، اس دوران درجۂ حرارت میں بھی اضافہ درج ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.