ETV Bharat / state

TB Elimination Meeting In Anantnag ٹی بی کے خاتمہ سے متعلق اننت ناگ میں جائزہ میٹنگ

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 8:13 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ڈی سی آفس اننت ناگ کمپلیکس میں قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام (NTEP) کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنرڈاکٹر بشارت قیوم کی صدارت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ٹی بی کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔TB Elimination Meeting In Anantnag

اننت ناگ: ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر بشارت قیوم کی صدارت میں ڈی سی آفس کمپلیکس میں قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام (NTEP) کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔TB Elimination Meeting In Anantnag

ضلع میں ٹی بی کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کو پیش رفت کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے ٹی بی کے ضلع افسر ڈاکٹر سید فہیم عالم نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد ٹی بی سے ہونے والی اموات اور بیماری میں کمی اور انفیکشن کی منتقلی کو کم کرنا ہے۔National Tuberculosis Elimination Program

انہوں نے کہا کہ ضلع کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے بیماریوں سے متعلق آگاہی اور مرض کو جڑ سے مٹانے کے لئے حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے،وہیں مریضوں کو غذائی اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Anantnag Received Gold Award For Reducing TB Cases: ٹی بی کی روک پر اننت ناگ کو ملا سونے کا تمغہ

ٹی بی کے خاتمے کے لیے مختلف پروگراموں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ڈی ٹی او نے کہا کہ ہر گھر دستک، نکشے پوشن یوجنا، پی ایم ٹی پی ٹی، پی ایم ٹی بی مکت بھارت ابھیان اور ٹی بی ہارے گا دیش جیتے گا کو ضلع میں مکمل طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.