ETV Bharat / state

Dead Dody Recovered: اننت ناگ کے جنگل سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

author img

By

Published : May 29, 2022, 12:19 PM IST

ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے براری آنگن کے گھنے جنگل سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ Dead body recovered from Brariangan forest

اننت ناگ کے جنگل سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
اننت ناگ کے جنگل سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے براری آنگن اترسو جنگلی علاقے میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی۔ پولس تھانہ اوترسو کو براری آنگن کے پہاڑی اور گھنے جنگل میں ایک نا معلوم شخص کی لاش کی اطلاع ملی اور پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم مقامی لوگوں کے ساتھ ایس ایچ او اوترسو کی سربراہی میں رات دیر گئے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ Dead body recovered from Brariangan forest

مزید پڑھیں:۔ Decomposed Dead Body in Sonmarg: سونہ مرگ میں بوسیدہ لاش برآمد

لاش کو قانونی کارروائی کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور پولیس موت کی وجہ معلوم کر رہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز مقامی لوگوں نے اننت ناگ کے جنگلی علاقے میں ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.