ETV Bharat / state

Gandhi Jayanti in Anantnag اننت ناگ میں گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھتا مہم کے تحت صفائی کا اہتمام

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 7:42 PM IST

Gandhi Jayanti in Anantnag
اننت ناگ میں گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھتا مہم کے تحت صفائی کا اہتمام

اننت ناگ میں گاندھی جینتی کے موقع پر مختلف ہسپتالوں میں سوچھتا مہم کے تحت صفائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر مشتاق راتھر نے کہا کہ سچی عقیدت مہاتما گاندھی کے نظریات پر عمل کر کے اور ان کے بتائے راستے پر چلتے ہوئے، ان کے خوابوں کا ملک بنا کر پیش کیا جا سکتا ہے۔Gandhi Jayanti in Anantnag

اننت ناگ: ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی گاندھی جینتی منائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں تقریبات منعقد کی گئی۔ اننت ناگ میں بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اننت ناگ کے مختلف ہسپتالوں میں سوچھتا مہم کے تحت صفائی عمل میں لائی گئی۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر مشتاق راتھر نے سی ایم او ڈاکٹر زاگو کے ہمراہ اننت ناگ کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا۔ Gandhi Jayanti in Anantnag

اننت ناگ میں گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھتا مہم کے تحت صفائی کا اہتمام

انہوں نے ہسپتالوں میں سوچھتا مہم میں حصہ لیا اور ملازمین کو اس دن کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے ملازمین کو مہاتما گاندھی کی جینتی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سچی عقیدت مہاتما گاندھی کے نظریات پر عمل کر کے اور ان کے بتائے راستے پر چلتے ہوئے، ان کے خوابوں کا ملک بنا کر پیش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ افسران کو چاہیے کہ وہ ایمانداری سے اپنا کام انجام دیں۔ Gandhi Jayanti in Anantnag

یہ بھی پڑھیں: Gandhi Jayanti صدر اور وزیراعظم سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.