ETV Bharat / state

اننت ناگ راجوری پارلیمانی سیٹ ہماری ہوگی: بی جے پی لیڈر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 3:04 PM IST

BJP minority morcha convocation جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بی جے پی مائنارٹی مورچہ (جموں کشمیر) کے نائب صدر چنے جانے پر نزیر گنائی کے لیے استقبالیہ کنونشن کا انعقاد کیا۔

اننت ناگ راجوری پارلیمانی سیٹ ہماری ہوگی: بی جے پی لیڈر
اننت ناگ راجوری پارلیمانی سیٹ ہماری ہوگی: بی جے پی لیڈر

اننت ناگ راجوری پارلیمانی سیٹ ہماری ہوگی: بی جے پی لیڈر

اننت ناگ (جموں کشمیر) : ’’بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہمیشہ الیکشن کے حق میں رہی ہے اور اس ضمن میں صرف الیکشن کمیشن کے اشارے کا انتظار ہے۔ بی جے پی جمہوریت پسند پارٹی ہے اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اننت ناگ پالیمانی سیٹ پر کامیابی حاصل کرے گی۔‘‘ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر یو ٹی مائینارٹی مورچہ کے نائب صدر نذیر گنائی نے ان باتوں کا اظہار ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل میں پارٹی ورکروں کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ کنونشن کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

قبل ازیں بی جے پی اننت ناگ یونٹ کی جانب سے یو ٹی سطح کے مائینارٹی مورچہ کے نائب صدر کے عہدے پر منتخب کیے جانے پر ایک استقبالیہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کھنہ بل میں منعقدہ استقبالیہ کنونشن منعقد میں پارٹی لیڈران و کارکنان نے شرکت کی اور نو منتخب نائب صدر (مائنارٹی مورچہ) نذیر گنائی کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں لیڈران نے تقریر کی اور کارکنوں پر پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے پر زور دیا۔

کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے گنائی نے کہا: ’’بھارتیہ جنتا پارٹی آنے والے وقت میں کشمیر میں سب سے بڑی پارٹی ابھر کر سامنے آئے گی۔‘‘ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔ گنائی نے مزید کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا پارٹی وادی میں عوام کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔ اسی وجہ سے لوگوں کو بی جے پی کی حمایت کرنی چاہیے۔‘‘

مزید پڑھیں: BJP Celebrates 42nd Foundation Day At Pahalgam: بی جے پی نے پہلگام میں 42 واں یوم تاسیس منایا

گنائی نے کہا: ’’ آج تک کشمیر کے غریب لوگوں کا استحصال ہی کیا گیا ہے، مگر بھارتیہ جنتا پارٹی غریب عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں پیش پیش رہتی ہے۔ پارٹی کا ہر کارکن عوام کو راحت اور بہتر سہولت پہنچانے کا کام کر رہا ہے۔‘‘ اپنی تقریر میں گنائی نے کہا کہ ’’نریندر مودی نے کشمیر کو ایک نئی سمت کی جانب رواں دواں کیا ہے اور آنے والے پارلیمانی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی بھاری اکثریت سے جیت درج کرے گئی۔‘‘ گنائی نے دعویٰ کیا کہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست بھی بی جے پی کے نام ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.