Meraj UN Nabi Celebrated in Bijbihada :بجبہاڑہ کے کھرم درگاہ میں معراج البنی کا اہتمام کیا گیا

author img

By

Published : Mar 1, 2022, 8:32 PM IST

بجبہاڑہ: کھرم درگاہ میں معراج البنی کا اہتمام کیا گیا
بجبہاڑہ: کھرم درگاہ میں معراج البنی کا اہتمام کیا گیا ()

اننت ناگ کے ضلع بجبہاڑہ کے کھرم درگاہ میں معراج نبیؐ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جس میں نہ صرف جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے بلکہ وادی کے اطراف و اکناف سے عقیدت مندوں نےشرکت کرکے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مقدس کی زیارت سے فیض یاب ہوئے۔Meraj UN Nabi Celebrated In Bijbihada

اننت ناگ کے ضلع بجبہاڑہ کے کھرم درگاہ میں معراج نبیؐ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جس میں نہ صرف جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے بلکہ وادی کے اطراف و اکناف سے عقیدت مندوں نےشرکت کرکے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مقدس کی زیارت سے فیض یاب ہوئے۔Meraj UN Nabi CelebratedIn Bijbihada

اس موقع پر گذشتہ شب سے ہی کھرم درگاہ میں خطماطلموضمات کی روح پرور محفلوں کا انعقاد کیا گیا۔ خراب موسمی صورتحال کے باوجود بھی عقیدت مندوں بڑی تعداد شرکت کی۔

بجبہاڑہ: کھرم درگاہ میں معراج البنی کا اہتمام کیا گیا
درگاہ کے چیرمین نےکہا کہ کووڈ کی وبائی صورتحال کے بعد پہلی بار کھرم درگاہ میں اتنی بڑی تقریب منعقد ہوئی ہے، کورونا وائرس کے پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں نے حاضری دی، جس کے لئے اُنہوں نے تمام زائرین کو مبارک باد پیش کی، اس موقع پر اُنہوں نے درگاہ میں مختلف طرح کے انتظامات کئے جانے پر انتظامیہ کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: Shab-e-Mehraj Congregation in Kashmir: معراج النبی ﷺ کی پر وقار تقاریب وادی کشمیر میں منعقد

اس موقع پر درگاہ کے میر وائز ضیاالحق نازمی نے معراجُ نبیؐ پر تفصیلاتی روشنی ڈالی، اور نوجوانوں کو ہدایت دی کہ سماج میں پھیلتی ہوئی برائیوں سے دور رہے، اور حضور اکرمؐ کے بتائے ہوئے نقش قدم پر چلے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.