ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 4:51 PM IST

کتری ٹینگ میں سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، عوام نے اعلیٰ حکام سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

bad condition of road
bad condition of road

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ سے صرف ڈیڈھ کلو میٹر کی دوری پر واقع کتری ٹینگ نامی علاقے کے لوگ سڑک کی خستہ حالت کو لیکر کافی پریشان ہیں۔

مقامی لوگوں نے محکمہ آر-اینڈ-بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر و تجدید کو لیکر اُنہوں نے کئی بار محکمہ کے دروازے کھٹکھٹائے۔ اس کے باوجود بھی آج تک سڑک کی مرمت عمل میں نہیں لائی گئی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے 'اس ترقیاتی یافتہ دور میں بھی سڑک کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا اور اگر اس سڑک کی مرمت بھی کی جائے گی تو علاقے میں ناقص ڈرینیج کی وجہ سے سڑک پھر سےاکھڑ کر خستہ حالی کی شکار ہو سکتی ہے'۔

سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ

اس خستہ حال سڑک کی وجہ سے برفیلے ایام میں لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔ جبکہ کئی بار بیماروں کو اسپتال تک پہنچانے کیلئے بہت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جہاں اس ترقی یافتہ دور میں ریاستی انتظامیہ لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات بہم رکھنے کے بڑے بڑے دعوے کر رہا ہے تاہم اکسیویں صدی میں بھی کئی علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالت اُن تمام دعوﺅں کی پول کھول رہی ہے۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائدہ سے بات کرتے ہوئے کہا 'اگرچہ انہوں نے اس معاملے کو لیکر کئی مرتبہ متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کیا تھا۔ تاہم انہوں نے آج تک اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
'فاروق عبداللہ دن میں خواب دیکھ رہے ہیں'

اس سلسلے میں جب نمائندہ نے فون پر محکمہ آر اینڈ بی کے اسسٹنٹ ایکزیکیوٹو انجینئر عبدل قیوم مٙلک سے بات کی تو اُنہوں نے لوگوں کے مطالبات زہن میں رکھ کر کہا کہ مزکورہ علاقے کے لوگ ضلع ترقیاتی کمشنر کے آفس میں ایک عرضی نامہ درج کریں'۔

کتری ٹنگ کے لوگوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی مرمت جلد عمل میں لائی جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.