ETV Bharat / state

Bad road Irks in Bonkhah Vailoo کوکرناگ کے بئن کھاہ وائلو کے رہائشی خراب سڑک سے پریشان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 1:13 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے جہاں ترقی یافتہ دور میں لوگوں کو بنیادی سہولیات مہیا کروانے کے دعوے کیے جارہے ہیں وہیں دور جدید میں جموں وکشمیر کے مختلف علاقہ ایسے بھی ہیں جہاں لوگ آج بھی رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جس کے باعث سرکاری دعوے زمینی سطح پر سراب نظر آرہے ہیں۔ Saeed Ashfaq Ahmed Executive Engineer PMGSY

کوکرناگ کے بئن کھاہ وائلو کے رہائشی خراب سڑک سے پریشان
کوکرناگ کے بئن کھاہ وائلو کے رہائشی خراب سڑک سے پریشان

کوکرناگ کے بئن کھاہ وائلو کے رہائشی خراب سڑک سے پریشان

کوکرناگ: جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے بئن کھاہ وائلو کے رہائشی دور جدید میں بھی سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جس کے سبب کثیر آبادی کو عبور مرور میں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حالانکہ مذکورہ سڑک پر کئی سال قبل ایک نئی پہل کے تحت (نینو ٹکنالوجی) کو بروئے کار لاتے ہوئے میکڈم بچھایا گیا تھا، تاہم چند ماہ گزرنے کے بعد ہی مذکورہ سڑک سے میکڈم اکھڑ گیا، جس کے باعث مقامی لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ علاقہ میں رابطہ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم تھے، جس کے بعد انہوں نے مرکزی معاونت والی اسکیم پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے دفتر کا رخ کیا جہاں سے لوگوں کو یقین دلایا گیا تھا کہ علاقہ میں رابطہ سڑک کی تعمیر نو کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے، حالانکہ 2020 میں اُس وقت کے افسران نے لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کی غرض سے نینو ٹکنالوجی کے تحت مذکورہ علاقہ میں میکڈم بچھایا، تاہم چند ماہ گزرنے کے بعد ہی شہراہ سے بچھایا ہوا میکڈم اکھڑ گیا، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Kokernag MC Cleanliness Drive: ریلی کے ذریعے ماحول کو صاف رکھنے کا پیغام

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے ایام میں علاقہ میں باڑ آنے کے باعث لوگوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا کافی دشوار ثابت ہوجاتا ہے۔ جس کے نتیجے میں مقامی لوگ اپنے گھروں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کئی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ علاقہ میں کثیر آبادی ہونے کے باوجود بھی ان کی داد رسی کرنے والا کوئی موجود نہیں، ای ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے دفتر جا کر اس حوالہ سے اُنہیں مطلع کیا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پہ مذکورہ سڑک کی تعمیر نہیں ہو رہی ہے۔

نمائندے نے یہ معاملہ محکمۂ تعمیرات عامہ کے ایکزیکٹیو انجنئیر سعید اشفاق احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ 2020 میں ضلع اننت ناگ کے مختلف تین مقامات پر آزمائش کی بنیاد پر نینو ٹیکنالوجی کے تحت میکڈم بچھایا گیا تھا، تاہم سرد ماحول ہونے کے باعث ان شہراوں پر میکڈم کامیاب نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے ان سڑکوں پر سے میکڈم اکھڑ گیا تھا، حالانکہ ان شاہ راؤں کا جائزہ لینے کے لیے این آئی ٹی کی ایک ٹیم آگئی، جس کے بعد اُنہوں نے ایک رپورٹ بنائی جس میں کہا گیا تھا کہ ایسے علاقہ نینو ٹیکنالوجی کے لیے موزوں نہیں ہیں، سعید اشفاق کا کہنا ہے کہ میں نے خود بھی علاقہ کا جائزہ کیا ہے حالانکہ انہوں نے اس حوالہ سے اپنے اعلیٰ عہدیداروں کو ایک رپورٹ بھی ارسال کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ بہت جلد اس حوالہ سے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.