ETV Bharat / state

کم اجرت کی وجہ سے دستکاری ناپید ہونے کے دہانے پر

author img

By

Published : May 22, 2021, 7:25 PM IST

Updated : May 22, 2021, 8:01 PM IST

دستکاری کی صنعت سے وابستہ افراد اس مہنگائی کے زمانے میں دن بھر کام کرنے کے باوجود سو روپے سے زیادہ نہیں کما پاتے۔

Artisan suffering
دستکاری

کشمیر میں دستکاری صنعت اتنی ہی پرانی ہے جتنی یہاں کی اسلامی تاریخ، اس تعلق سے کہا جاتا ہے کہ 'سنہ 1372 عیسوی میں جب حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ اشاعت اسلام کے لیے پہلی بار ایران سے کشمیر تشریف لائے تب ہی انہوں نے دنیا کے مختلف گوشوں سے ہنر مند کاریگروں کو اپنے ساتھ لا کر کشمیر میں دستکاری کی داغ بیل ڈالی، جو اس وقت کشمیر کی پست ترین معیشت میں ایک انقلابی ابتدا تھی اور یہی انقلابی ابتدا کشمیر کی اقتصادی اور معاشی ارتقاء کا سبب بنی۔

دستکاری

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں ہزاروں کنبے ایسے تھے، جو بالواسطہ یا بلا واسطہ اسی صنعت سے اپنا روزگار کماتے تھے، لیکن دستکاری کی اس صنعت سے وابستہ لوگوں کا ماننا ہے کہ مناسب مزدوری نہ ملنے سے دستکاری صنعت دم توڑ رہی ہے۔

دستکاروں کا ماننا ہے کہ شال بافی، پشمینہ سازی، اور دیگر گھریلو صنعتوں کا وجود اب دھیرے دھیرے ختم ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے نوجوان نسل اب آبائی صنعتوں کو چھوڑ رہی ہے کیوں کہ اس صنعت سے وابستہ ہنر مند لوگوں کی زندگی کسمپرسی میں ہی گزر رہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی جانب سے جو ہینڈی کرافٹ سینٹرس قائم کیے گئے، اس کی وجہ سے بھی اس صنعت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، کیونکہ ان کو سرکار کی جانب سے سب چیزیں مفت میں مہیا کی جاتی ہیں اور پھر بازار میں وہ کم دام میں وہ چیزیں مہیا کرتے ہیں، جبکہ روایتی صنعت کاروں کو سب چیزیں مہنگے داموں میں خریدنی پڑتی ہیں اور پھر اسی حساب سے مارکٹ میں بیچنی پڑتی ہیں۔ پھر لوگ سستی دھام میں ملنے والی چیزوں کو ہی اہمیت دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے روزگار پر برے اثرات پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری

دستکاروں کا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے گھریلو صنعتوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نئی پود اب اس صنعت کو آگے بڑھانے سے قاصر ہیں، کیونکہ دستکاری کے صنعت سے وابستہ افراد کو اس مہنگائی کے زمانے میں دن بھر کام کرنے کے باوجود سو روپے سے زیادہ نہیں کما پاتے۔ یہاں ایک عام مزدور کی دن کی اُجرت 600 روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکار دستکاروں کی فلاح و بہبود کے دعوے تو کر رہی ہے، لیکن زمینی سطح پر کچھ عملایا نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس سے منسلک ہیں وہ بھی اپنے روز گار سے مطمئن نہیں ہیں جس کی وجہ سے اب وہ یہ کام چھوڑنے کے لئے مجبور ہو رہے ہیں۔

دستکاروں کا مطالبہ ہے کہ اس گھریلو صنعت کو بچانے کے لئے سرکار کو ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے تاکہ صدیوں پرانی یہ صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

Last Updated :May 22, 2021, 8:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.