ETV Bharat / state

Arhan Wins Gold Medal: آل انڈیا کراٹے چیمپئن شپ میں اننت ناگ کے طالب علم کا جلوہ

author img

By

Published : Aug 21, 2022, 5:28 PM IST

Arhan Wins Gold Medal
اننت ناگ کے طالب علم نے آل انڈیا کراٹے چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا

ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقہ سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ ارحان اشرف نے آل انڈیا کراٹے چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کرکے نہ صرف اپنا بلکہ جموں و کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔Arhan Wins Gold Medal

اننت ناگ: بلا شبہ وادی کشمیر کے نوجوان ہر میدان میں اپنا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایسے نوجوانوں میں ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقہ سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ ارحان اشرف بھی ہیں، جنہوں نے آل انڈیا کراٹے چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ (گولڈ میڈل) حاصل کرکے نہ صرف اپنا بلکہ پورے جموں و کشمیر کا نام روشن کیا۔Arhan Wins Gold Medal

اننت ناگ کے طالب علم نے آل انڈیا کراٹے چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا

دراصل چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں آل انڈیا کراٹے چیمپئن شپ 2022 منعقد ہوئی۔ چمپیئن شپ کا اہتمام چھتیس گڑھ اولمپک ایسوسی ایشن اور کراٹے ایسوسی ایشن آف چھتیس گڑھ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ چمپیئن شپ میں 27 ریاستوں کے طلبا نے شرکت کی، جن میں جموں و کشمیر کے کئی اسکولی بچے بھی شامل تھے۔ اُن میں اچھہ بل اننت ناگ کے اسمارٹ کڈز نام کے ایک نجی اسکول کے پانچ بچے بھی شامل تھے، مذکورہ اسکول کے ایک چوتھی جماعت کے طالب علم ارحان اشرف نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ وہیں اسی اسکول کے مزید دو طلبہ نے کانسے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔Arhan Wins Gold Medal

اسکول کے کُل پانچ کراٹے باز جنہوں نے چھتیس گڑھ کے انڈور اسٹیٹ ٹریننگ سینٹر، بلاس پور میں 14 سے 16 جولائی تک منعقدہ آل انڈیا کراٹے چمپئن شپ میں حصہ لیا تھا، ان کا واپس اسکول پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ اسکول کے بچے اور اساتذہ ان کی اس شاندار کارکردگی پر کافی خوش نظر آئے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ارحان نے کہا کہ ان کی اس کامیاب کا سہرا ان کے والدین خاص کر اساتذہ اور کوچ کو جاتا ہے، جن کی حوصلہ افزائی اور تربیت کی بدولت وہ اس مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔Arhan Wins Gold Medal

یہ بھی پڑھیں: District Pulwama Shine In 3rd UT Sport Climbing Champion: وال کلائمبنگ چیمپیئن شپ مقابلے میں 8 سالہ بچی نے جیتا سونے کا تمغہ

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات کی لعنت اور سماجی برائیوں سے بچنے کے لئے کھیل کود کی طرف اپنی توجہ مبذول کریں، تاکہ صحت مند اور خوشحال زندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ارحان کے کوچ رئیس احمد نے کہا کہ ان کا سر فخر سے اونچا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں بچوں کی بہتر کارکردگی سے ثابت ہوا کہ انہوں نے جو ان پر محنت کی تھی آج اس کا پھل انہیں مل گیا۔ واضح رہے کہ چھتیس گڑھ اولمپک ایسوسی ایشن اور کراٹے ایسوسی ایشن، بلاسپور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس چیمپئن شپ میں 27 ریاستوں کے 300 پیشہ ور کراٹے بازوں سمیت کل 2213 کراٹے بازوں نے حصہ لیا۔Arhan Wins Gold Medal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.