اننت ناگ: پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے عوام محروم

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 7:55 PM IST

لوگ پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم
لوگ پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم ()

علاقے کے لوگ دورِ جدید میں بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان مفلوک الحال کنبوں تک کسی بھی قسم کی سہولت نہیں پہنچی ہے۔

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے اشدر وارین علاقے میں خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے سینکڑوں کنبے آج بھی پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم ہیں۔ اس اسکیم کے تحت غریب افراد کو مکان بنانے کے لیے مالی مدد دی جاتی ہے۔ تاہم اشدر وارین میں سینکڑوں کنبے اس اسکیم سے محروم ہیں-

لوگ پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم

علاقے کے لوگ دورِ جدید میں بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان مفلوک الحال کنبوں تک کسی بھی قسم کی سہولت نہیں پہنچی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے 'اُنہیں متعلقہ محکمہ کی طرف سے کوئی بھی معاونت فراہم نہیں کی جارہی ہے جبکہ عرصہ دراز سے مزکورہ گاوں میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے خط افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والوں کی ایک لسٹ بنائی گئی تھی جبکہ وہ لسٹ صرف یقین دہانیوں تک ہی محدود رکھی گئی ہے'۔

لوگوں کا کہنا ہے 'مستحق افراد کے لئے مخصوص اِن اسکیموں سے وہ لوگ استفادہ کرتے ہیں۔ جنہیں اِن اسکیموں کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہوتی اور مستحق افرد کو نظر انداز کیا جاتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
مظفر بیگ سے رشتے مزید مضبوط ہوئے: سجاد غنی لون

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ نے جب فون پر محکمہ دیہی ترقی کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر طلعت احمد سے بات کی تو انہوں یقین دِلایا کہ مرکز کی جانب سے جتنی بھی اسکیمیں مفلوک الحال لوگوں کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ ان سب اسکیموں کے تحت مذکورہ علاقہ میں رہائش پزیر لوگوں کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.