ETV Bharat / state

خصوصی بات چیت: آزاد خاتون امیدوار سویرا چودھری جیت کے لئے پرامید

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 7:46 PM IST

آزاد امیدوار سویرا چودھری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ اگر وہ فتح یاب ہوتی ہیں تو خواتین کو بااختیار بنانے اور علاقے کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کام کریں گی۔

Anantnag
Anantnag

جموں و کشمیر میں پہلی بار ہوئے ڈی ڈی سی انتخابات کا نتیجہ کل سامنے آئے گا۔ اس دوران بڑی تعداد میں رائے دہندگان پولنگ مراکز پر پہنچے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

اننت ناگ: خاتون امیدوار جیت کے لئے پرامید

اننت ضلع کے کوکرناگ حلقہ کے سبرنگ نشست سے آزاد امیدوار سویرا چودھری نے کہا کہ وہ فتح کے لئے پرامید ہیں کیونکہ انتخابی تشہیر کے دوران عوام کی حمیات انہں مل رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں خواتین کی ترجمانی کرنا چاہتی ہوں اور علاقے کے بنیادی مسائل کو حل کرانے کے لئے چناوی میدان میں اتری ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے انتخاب میں عوام نے کھڑا کیا تھا اور انہوں نے میری پوری مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہاڑی ضلع کافی پسماندہ ہے اور کسی سیاسی رہنما نے وہ کام نہیں کیا جو یہاں کی ترقی کے لئے ضروری تھا۔

واضح ہو کہ سیورا چودھری نوجوان امیدوار ہیں جو گریجویشن کر رہی ہیں۔ سویرا این سی کے سابق رہنما ہارون چودھری کی بیٹی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد سے وہ چناؤ میں کھڑی ہوئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.