ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں قریب 6 کوئنٹل پوست ضبط، دو افراد گرفتار

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 11:55 AM IST

ضلع اننت ناگ کے واگہامہ، بجبہاڑہ میں پولیس اور محکمۂ مال نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مخصوص اطلاع پر زیر زمین چھپائے گئے پوست کے 27 تھیلے ضبط کرکے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔

بجبہاڑہ میں قریب 6کوئنٹل پوست ضبط، دو افراد گرفتار
بجبہاڑہ میں قریب 6کوئنٹل پوست ضبط، دو افراد گرفتار

جنوبی کشمیر میں ڈرگ مافیا کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اننت ناگ پولیس اور محکمۂ مال نے ایک مخصوص اطلاع پر واگہامہ، بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف ریشی کے گھر پر چھاپہ مارا۔

بجبہاڑہ میں قریب 6کوئنٹل پوست ضبط، دو افراد گرفتار

پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او بجبہاڑہ، ایس ایچ او بجبہاڑہ سمیت متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک ٹیم نے تلاشی کارروائی کے دوران محمد یوسف ریشی کے صحن میں زیر زمین بنائے گئے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگاکر پوست کے 27 تھیلے برآمد کیے۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران قریب 580 کلو گرام پوست کو ضبط کر لیا گیا، تاہم مالک مکان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جب کہ محمد یوسف کے دو فرزندان - زاہد احمد ریشی اور عامر احمد ریشی- کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 226/2021 پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں؛ بجبہاڑہ میں پانی کی شدید قلت، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

واضح رہے کہ حالیہ دنوں ضلع اننت ناگ میں پولیس نے کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات کو ضبط کرلیا ہے۔ اننت ناگ پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.