ETV Bharat / state

یوم جمہوریہ پر فوج نے سولر لائٹس اور کمبل  تقسیم کیے

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 7:34 PM IST

یوم جمہوریہ کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ فوج کی 19 آر آر کی دلیر کمپنی نے گڈول، کوکرناگ اور اس سے متصل علاقوں کے لوگوں میں کمبل اور سولر لائٹس تقسیم کئے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر فوج نے سولر لائٹس اور کمبل تقیسم کیے
یوم جمہوریہ کے موقع پر فوج نے سولر لائٹس اور کمبل تقیسم کیے

ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے گڈول علاقے میں فوج کی 19راشٹریہ رائفلز کی دلیر کمپنی نے یوم جمہوریہ کی تقریب کے اختتام پر گڈول اور اس سے متصل کئی علاقوں میں غریب اور مستحق افراد میں کمبل اور سولر لائٹس تقسیم کئے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر فوج نے سولر لائٹس اور کمبل تقیسم کیے

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی میں مسلسل نامساعد حالات اور عالمی وبا کی وجہ سے یہاں کا مزدور طبقہ مزدوری سے بھی محروم ہوگیا۔ حالیہ بھاری برفباری کے بعد یہاں کے پسماندہ اور غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹھٹھرتی سردی اور بجلی جیسی بنیادی ضرورت کی عدم دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج کی 19راشٹریہ رائفلز نے گڈول اور اس سے متصل کئی علاقوں میں مقامی پنچوں، سرپنچوں اور نمبرداروں کی مدد سے تقریباً 100 افراد کی ایک فہرست تیار کی۔ فوج نے ایک منصوبے کے تحت ان مفلس لوگوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے کمبل اور سولر لائٹس تقسیم کئے۔

مزید پڑھیں؛ کشمیری 2 جی انٹرنیٹ سے بھی محروم

فوج کے اس قدم کی مقامی عوام نے سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے اقدمات اٹھائے جانے کی امید کا اظہار کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ’’فوج ہمیشہ غریب عوام کی مدد کرتی آئی ہے، تاہم مقامی لوگوں نے بھی ہر محاذ پر فوج کا ساتھ دیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: 72 ویں یوم جمہوریہ کا شاندار جشن

جونپور: یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم کی بکری برائے نام

اس موقع پر کمپنی کمانڈر میجر راہل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’عوام اور فوج کے درمیان پہلے پہل جو دوریاں ہوا کرتی تھیں، ان دوریوں کو کم کرنے کے لئے فوج اکثر و بیشتر ایسے قدم اٹھا رہی ہے۔ آج کا پروگرام بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔‘‘

ان کا کہنا ہے کہ فوج غریب عوام کی مدد اور علاقے کی خوشحالی کے لئے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.