ETV Bharat / state

اننت ناگ: غیر قانونی طور پر مچھلیوں کا شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 8:06 PM IST

ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں محکمہ فشریز نے غیر قانونی طور مچھلیوں کا شکار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹرائوٹ مچھلیاں ضبط کیں، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اننت ناگ: غیر قانونی طور مچھلیوں کا شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی
اننت ناگ: غیر قانونی طور مچھلیوں کا شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی

جنوبی کشمیر کے ویری ناگ علاقے میں محکمہ فشریز کو غیر قانونی طور مچھلیوں، خصوصا ٹرائوٹ مچھلی، کا شکار کیے جانے کی شکایات موصول ہو رہی تھی۔ محکمہ فشریز کے مطابق انہوں نے ناکہ قائم کرکے ایک شخص کی تحویل سے سینکڑوں مچھلیاں ضبط کر لیں۔

اننت ناگ: غیر قانونی طور مچھلیوں کا شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی

انہوں نے کہا کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم انکے مطابق درجنوں مچھلوں سمیت شکار میں استعمال ہونے والے آلات کو بھی ضبط کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: بینک شاخ کی منتقلی کے خلاف احتجاج

محکمہ فشریز کے مقامی افسر نے بتایا کہ اس ضمن میں انہوں نے پولیس میں شکایت درج کر دی ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.