ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: ایل جی کے مشیر نے پہلگام میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 10:12 AM IST

مشیر بھٹناگر نے افسران پر زور دیا کہ وہ پورے ٹریک پر مناسب طبی عملہ اور دیگر ایمرجنسی رسپانس اہلکاروں کو تعینات کریں تاکہ کسی بھی قسم کی طبی ضرورت یا دیگر ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے۔ Advisor Bhatnagar visits Chandanwari

ایل جی کے مشیر نے پہلگام میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا
ایل جی کے مشیر نے پہلگام میں امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا

اننت ناگ: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آنے والی شری امرناتھ جی یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں پہلگام کا دورہ کیا۔ انہوں نے چندنواڑی بیس کیمپ میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا، جس دوران وہاں پر ان کی صدارت میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں سیکورٹی، صحت، مواصلاتی نیٹ ورک، صفائی، پانی کی فراہمی، ایمرجنسی، آگ اور ناگہانی آفات سے بروقت نمٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ Amarnath Yatra Arrangements

چندنواڑی میں کیمپ کے ڈائریکٹر، پولیس، صحت اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، مشیر بھٹناگر نے مختلف اسٹیک ہولڈرز اور تمام محکمہ جات کے درمیاں باہمی تعلقات اور ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ عقیدت مند بغیر کسی رکاوٹ تمام سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ Advisor Bhatnagar visits Chandanwar

مشیر بھٹناگر نے افسران پر زور دیا کہ وہ پورے ٹریک پر مناسب طبی عملہ اور دیگر ایمرجنسی رسپانس اہلکاروں کو تعینات کریں تاکہ کسی بھی قسم کی طبی ضرورت یا دیگر ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے، انہوں نے ہدایت دی کہ وہ تمام ڈیزاسٹر ریسپانس آلات کو ٹریک کے ساتھ ساتھ بیس کیمپس پر پہلے سے ہی موجود رکھیں۔ چندنواڑی بیس کیمپ میں، مشیر بھٹناگر نے شری امرناتھ جی یاتریوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے قائم ڈی آر ڈی او ہسپتال میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتال میں لازمی سہولیات، ڈاکٹروں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کو مناسب تعداد میں تعینات کریں۔Amarnath Yatra 2022

بھٹناگر نے پہلگام کے ننون بیس کیمپ کا بھی دورہ کیا اور آنے والی شری امرناتھ جی یاترا کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ مشیر نے بیس کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا اور کیمپ میں قائم پینے کے پانی، طبی سہولیات ، بیت الخلاء، صفائی ستھرائی، انٹری پوائنٹس اور لنگر کے انتظام سمیت سہولیات کا معائنہ کیا۔ دریں اثنا، مشیر بھٹناگر نے سب ڈسٹرکٹ اسپتال پہلگام کا بھی دورہ کیا اور وہاں عام لوگوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ہسپتال میں مشیر بھٹناگر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ آنے والی یاترا کے پیش نظر ہسپتال میں مناسب سہولیات دستیاب رکھیں۔ انہوں نے ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ اسے رواں سیزن میں مکمل کیا جائے۔lg advisor reviews preparation for Amarnath Yatra

یہ بھی پڑھیں :Amarnath Yatra Security Arrangements: امرناتھ یاترا پر امسال حملے کے زیادہ خدشات، فوجی افسر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.