ETV Bharat / state

اسٹیئرنگ چھوڑا آندولن کال واپس:آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹز کنفیڈریشن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 8:29 PM IST

Steering Chodo Andolan Called Off آل جموں و کشمیر ٹرانسپورٹز کنفیڈریشن کشمیر نے اسٹیئرنگ چھوڑا آندولن کی ہڑتال کال کو واپس لیا ہے۔ٹرانسپورٹز کنفیڈریشن نے تمام ڈرائیوروں سے بدھ کے روز سے معمول پر کام کرنے کی اپیل کی۔

all-jk-transporters-confederation-called-off-steering-chodo-andolan
اسٹیئرنگ چھوڑا آندولن کال واپس:آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹز کنفیڈریشن

اسٹیئرنگ چھوڑا آندولن کال واپس:آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹز کنفیڈریشن

اننت ناگ: آل جموں اینڈ کشمیر ٹرانسپورٹز کنفیڈریشن کی جانب سے ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کال کو فی الحال موخر کر دیا گیا۔واضح رہے کہ یٹ اینڈ رن کے نئے قانون کے لیے ٹرانسپورٹز کنفیڈریشن نے ڈرائیورس کے لئے اسٹیئرنگ چھوڑو آندولن کی دو روز یعنی 9 جنوری سے 10 جنوری کو کال دی تھی،تاہم ٹرانسپورٹرز نے ایک دن بعد ہی کال کو واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈرائیورس کو اپنے معمول کے کام کاج پر لوٹنے کی اپیل کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹز کنفیڈریشن کے چیف آرگنائزر عابد علی دین اور جنرل سکریٹری شبیر احمد گنائی نے کہا کہ مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ہڑتال کی کال کو فی لحال موخر کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں سرکار کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ اس نئے قوانین میں ترمیم یا نئے قوانین لاگو کرنے سے قبل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے اور انہیں باخبر کرنے اور ان کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی نئے قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مرکزی سرکار کی جانب سے ٹریفک قوانین میں ترمیم کرنے کو کہا گیا تھا۔متعلقہ قوانین کی دفعہ 102 اور 106 کے تحت ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ڈرائیور کو 10 سال قید اور سات لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے،جس کے بعد ملکی سطح پر ٹرانسپورٹرز نے سرکار کے اس اقدام پر اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:

کشمیر میں مسافر بردار گاڑیاں 9 اور 10 جنوری کو ہڑتال پر

نو اور دس جنوری کو کوئی ہڑتال نہیں :جموں وکشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.