ETV Bharat / state

Security Meeting In Anantnag اننت ناگ میں اے ڈی جی پی کشمیر نے اعلیٰ سطحی سیکوریٹی اجلاس کی صدارت کی

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 5:54 PM IST

Updated : Apr 29, 2023, 10:58 PM IST

اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے ہفتہ کے روز اننت ناگ میں ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں وکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل پرشانت سریو، آئی جی سی آر پی ایف کشمیر ایم ایس بھاٹیہ سمیت سکیورٹی کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔

ADGP Kashmir chaired high level  security meeting at Anantnag
اننت ناگ میں اے ڈی جی پی کشمیر کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت

اننت ناگ: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر وجے کمار نے ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدرات کی۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اس میٹنگ کے دوران قومی شاہراہ پر عسکریت پسندوں کی طرف سے ممکنہ خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران مزید انسدادی اقدام کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور کانوائے کے ایس او پیز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ور ان کو اپ گریڈ بھی کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ موصوف اے ڈی جی پی نے میٹنگ میں موجود ایس ایس پیز کو ہدایت دی کہ وہ عسکریت پسند مخالف آپریشنز پر توجہ دے کر ملیٹینٹوں کے ماڈیول کا پردہ فاش کریں اور انہیں خاص طور پر احتیاطی انٹلی جنس پیدا کرکے اس کو تمام متعلیقن کے درمیان بر وقت شئیر کرنے کا کام سونپا گیا۔ بیان کے مطابق میٹنگ میں فوج کی وکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل پرشانت سریو استو، آئی جی سی آر پی ایف کشمیر (آپریشنز) ایم ایس بھاٹیہ، آئی جی بی ایس ایف اشوک یادو، جوائنٹ ڈائیکٹر آئی بی، جنوبی کشمیر میں فوج کے سیکٹر کمانڈرز، پولیس ، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، آئی ٹی بی پی، اور سی آئی ڈی کے ڈی آئی جیز اور اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور اونتی پورہ کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Amarnath Yatra Security Meeting امرناتھ یاترا کیلئے جموں میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ منعقد

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ نے پونچھ میں فوجی ٹرک پر عسکریت پسندانہ حملے اور سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے ایک اعلیٰ سطحی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں سکیورٹی صورحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(یو این آئی)

Last Updated : Apr 29, 2023, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.