Tokyo Olympics: ریسلر بجرنگ پنیا سیمی فائنل میں

author img

By

Published : Aug 6, 2021, 10:05 AM IST

Updated : Aug 6, 2021, 11:38 AM IST

دنگل میں جیت کے ساتھ بجرنگ پنیا کا آغاز
دنگل میں جیت کے ساتھ بجرنگ پنیا کا آغاز ()

ریسلر بجرنگ پنیا نے ٹوکیو اولمپکس کے دوسرے راؤنڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے ایرانی حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

بھارتی اسٹار ریسلر بجرنگ پنیا کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ایران کے مورٹیز چیکا غیاسی سے ہوا جہاں انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں اپنے ایرانی حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے اور وہ تمغے سے ایک فتح دور ہے۔

بجرنگ پونیا کا مقابلہ سیمی فائنل میں تین بار کے عالمی چیمپئن حاجی علییو سے ہوگا۔ اگر بجرنگ سیمی فائنل میں جیت حاصل کرتے ہیں تو وہ ملک کے لیے ایک اور تمغہ یقینی بنائیں گے۔

اس سے قبل بجرنگ پنیا نے ٹوکیو اولمپکس میں آج اپنی مہم کی شروعات جیت کے ساتھ کی۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل کے مقابلے میں ارناجر اکماتالیو کو شکست دی۔

بجرنگ 65 کلوگرام کے زمرے میں بھارت کی طرف سے چیلنج پیش کرتے ہوئے آج کے مقابلے میں فاتح رہے۔ یہ مقابلہ 3-3 سے برابر تھا لیکن تکنیکی بنیادوں پر بجرنگ کو فاتح مانا گیا۔

مزید پڑھیں:

بجرنگ نے پہلا پیریڈ 3-1 سے اپنے نام کیا تھا۔ دوسرے پیریڈ میں بجرنگ نے اکماتالیو کی ٹانگ پکڑ کر داؤ لگانے کی کوشش کی لیکن دوسری ٹانگ ہاتھ میں نہیں آنے سے چوک گئے۔ آخری 30 سیکنڈ تک بجرنگ دوسرے پیریڈ میں آگے تھے، لیکن اکماتالیو نے اچانک 1-1 پوائنٹس سے برابری کرلی، میچ کے آخر میں بجرنگ کو تکنیکی بنیادوں پر فاتح قرار دیا گیا۔

Last Updated :Aug 6, 2021, 11:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.