ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک: خواتین ہاکی ٹیم کی نیدر لینڈ کے ہاتھوں شکست

author img

By

Published : Jul 24, 2021, 8:21 PM IST

Updated : Jul 24, 2021, 8:31 PM IST

ٹوکیو اولمپک 2021 میں بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو نیدر لینڈر کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

indian womens hockey team
indian womens hockey team

نیدر لینڈ خواتین ہاکی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 1-5 سے شکست دے جس سے بھارت کی میڈل جیتنے کی امیدوں کو زبردست دھچکا لگا ہے۔

ورلڈ نمبر ون خواتین ہاکی ٹیم نیدر لینڈس نے ہاکی اسٹیڈیم کے نارتھ پچ پر کھیلے گئے پول اے کے مقابلے میں بھارت کو 1-5 سے شکست دے دی۔

نیڈر لینڈس نے میچ شروع ہوتے ہی اپنی طاقت دکھائی اور چھٹے منٹ میں ہی گول کردیاْ یہ گول فیلِس البرس نے کیا۔

پہلے ہی کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے زور لگایا اور اسکور برابر کرنے میں کامیاب رہی۔ بھارتی کپتان رانی رامپال نے فیلڈ گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔ یہ گول میچ کے 10 ویں منٹ میں ہوا۔

دوسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوسکا۔ بھارت، مضبوط نیدرلینڈز کو روکنے میں کامیاب نظر آئی لیکن تیسرے کوارٹر میں مارگریٹ گفن نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے اسکور 1-2 کر دیا۔

میچ میں واپسی کی تلاش میں بھارت نے تیسرے کوارٹر میں کچھ غلطیاں کیں جس کی وجہ سے انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ ڈچ ٹیم نے اس کوارٹر میں دو گول کرکے اسکور 4-1 کی برتری حاصل کرلی جبکہ چوتھے کوارٹر میں بھی ڈچ ٹیم نے گول کر کے بھارتی تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا۔

Last Updated : Jul 24, 2021, 8:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.