ETV Bharat / sports

کیچ چھوڑنے کے بعد حسن علی سوشل میڈیا پر ٹرول

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 9:56 PM IST

کیچ چھوڑنے کے بعد حسن علی سوشل میڈیا پر ٹرول
کیچ چھوڑنے کے بعد حسن علی سوشل میڈیا پر ٹرول

پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی جمعرات کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیائی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرول ہو گئے۔ لوگ نہ صرف ان پر بلکہ ان کی اہلیہ جو کہ بھارتی ہیں، پر طرح طرح کی تنقیدیں کر رہے ہیں۔

کچھ ٹرولرز سوشل میڈیا پر حسن کے شیعہ مسلمان ہونے اور ان کی بھارتی بیوی سامعہ آرزو کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں۔ حسن کو پاکستان میں غدار بھی کہا جا رہا ہے۔

کچھ لوگوں نے تو ٹویٹ کر کے کہا کہ حسن کو آتے ہی گولی مار دو۔ تاہم اس مشکل وقت میں بہت سے لوگ حسن کا ساتھ بھی دے رہے ہیں۔ ان میں سے ایک پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی ہیں۔

کیچ چھوڑنے کے بعد حسن علی سوشل میڈیا پر ٹرول
کیچ چھوڑنے کے بعد حسن علی سوشل میڈیا پر ٹرول

بابر نے میچ کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کھلاڑیوں سے ہی کیچ چھوٹتے ہیں، میں حسن کی حمایت کروں گا۔ وہ ہمارے اہم گیندباز ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کے لیے کئی میچ جیتے ہیں۔ ہر دن، ہر ایک کھلاڑی کارکردگی نہیں کر سکتا، جس کا دن ہے وہ پرفارم کرتا ہے۔ یقیناً وہ بہت مایوس ہیں۔ لوگوں کا کام بات کرنا ہے، لیکن ہمارا کام ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو ہم کر رہے ہیں۔

وہیں اس بارے میں خود میتھیو ویڈ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میرا کیچ چھوٹنا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ میرے خیال میں اس وقت ہمیں 12 یا 14 رن کی ضرورت تھی۔ اس وقت میچ ہمارے حق میں جانے لگا تھا۔ اگر میں آؤٹ ہوتا تو ہمیں نہیں معلوم کے کیا ہوتا، لیکن مجھے یقین تھا کہ پیٹ کمنز کریز پر آتے اور مارکس اسٹوئنس کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرتے۔

واضح رہے کہ میچ کی آخری 12 گیندوں پر آسٹریلیا کو جیت کے لیے 22 رنز درکار تھے۔ تیزگیندباز شاہین آفریدی 19واں اوور کرنے آئے اور تیسری گیند پر میتھیو ویڈ نے ڈیپ مڈ وکٹ پر بڑا شاٹ مارا۔ گیند ہوا میں تھی اور حسن علی گیند کا پیچھا کرتے ہوئے بھاگے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

پاکستانی شائقین امید کر رہے تھے کہ اس کیچ کو پکڑ کر وہ پاکستان کی جیت کا راستہ آسان کر دیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ حسن نے کیچ ڈراپ کیا جس سے پاکستان کی جیت کی امیدیں ختم ہو گئیں۔ ویڈ نے اس گیند پر دو رنز لیے اور پھر اگلی تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے لگا کر پاکستان کے ہاتھ سے فتح چھین لی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.