ETV Bharat / sports

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا پر دو میچوں کی پابندی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 9:49 PM IST

زمبابوے کے کپتان رضا پر ان کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور دو ڈیمیرٹ پوائنٹس دیے گئے ہیں، یعنی ان کی تازہ خلاف ورزی کے بعد 24 ماہ کے عرصے میں ان کے جمع شدہ ڈیمیرٹ پوائنٹس چار تک پہنچنے کے بعد انہیں موجودہ تین میچوں کی سیریز کے بقیہ دومیچوں کے لئے معطل کردیاگیا ہے۔Sikandar Raza banned for two matches

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا پر دو میچوں کی پابندی
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا پر دو میچوں کی پابندی

دبئی: آئرلینڈ کے خلاف میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کا قصوروار پائے جانے کے بعد زمبابوے کے کپتان سکندررضا پر دو میچوں کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان جمعرات کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رضا کے علاوہ آئرش کھلاڑی کرٹس کیمپفر اور جوش لٹل بھی آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، اس لیے ان دونوں پر بھی دو میچ کھیلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

زمبابوے کے کپتان رضا پر ان کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور دو ڈیمیرٹ پوائنٹس دیے گئے ہیں، یعنی ان کی تازہ خلاف ورزی کے بعد 24 ماہ کے عرصے میں ان کے جمع شدہ ڈیمیرٹ پوائنٹس چار تک پہنچنے کے بعد انہیں موجودہ تین میچوں کی سیریز کے بقیہ دومیچوں کے لئے معطل کردیاگیا ہے۔ آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ان تینوں کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے، جس کا تعلق 'کھیل کی روح کے خلاف رویہ' سے ہے۔ کپتان رضا کے آل راؤنڈ کھیل کی بدولت زمبابوے نے میچ ایک وکٹ سے جیت لیا تھا۔

آئی سی سی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کیمپر اور لٹل پر ان کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ہر ایک کو ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ ملا ہے، جو24 ماہ کے اندر ایک میچ کھیلنے سے محروم رہیں گے۔ کیمپر اور لٹل نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے اور آئی سی سی میچ ریفری کے ایمریٹس ایلیٹ پینل کے اینڈی پائکرافٹ کی تجویز کردہ منظوری کو قبول کر لیا ہے اور اس طرح سے اب باقاعدہ سماعت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

سکندر رضا نے بھی اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے تاہم پائی کرافٹ کی تجویز کردہ سزا کو قبول نہیں کیا ہے۔ اس معاملے میں جمعہ کو باضابطہ سماعت میں میں منظوری کی تصدیق کی گئی۔ رضا نے کہا کہ کیمفر اور لٹل نے ان پر حملہ کرنے کے مقصد سے اپنا بلا دکھانے اور امپائر کو دوری بنانے کے لئے کہاتھا۔ جنہوں نے حالات کو پرسکون کرنے کی کوشش کی تھی۔

آن فیلڈ امپائرز فورسٹر متیزوا اور اکونو چابی، تھرڈ امپائر لینگٹن روسارے اور چوتھے آفیشل کرسٹوفر فیری نے الزامات عائد کیے ہیں۔ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر کم سے کم جرمانہ آفیشل سرزنش، زیادہ سے زیادہ جرمانہ کھلاڑی کی میچ فیس کا 50 فیصد اور ایک یا دو ڈیمیرٹ پوائنٹس کاٹنے ہوتے ہیں۔

رضا کی غیر موجودگی میں سین ولیمز ہفتہ اور اتوار کو آئرلینڈ کے خلاف بقیہ دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں زمبابوے کی کپتانی کریں گے۔ کیمپر اور لٹل پر ان کی متعلقہ میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور ہر ایک کو ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ ملا۔ کیونکہ 24 ماہ کے اندر یہ ان کا پہلا جرم ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.