ETV Bharat / sports

World Boxing Championship اروشی سنگھ نے کولمبو میں دو ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتی

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 1:03 PM IST

World Boxing Championship, Indian boxer Urvashi Singh wins two WBC titles in Colombo
اروشی سنگھ نے کولمبو میں دو ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتی

بھارتی باکسر اروشی سنگھ نے دو ڈبلیو بی سی خطاب اپنے نام کیا، جب کہ سرجو بالا دیوی فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔ Indian boxer Urvashi Singh wins two WBC titles in Colombo

نئی دہلی: بھارتی باکسر اروشی سنگھ نے کولمبو میں 10 راؤنڈ کے مقابلے میں تھائی لینڈ کی قومی چیمپئن تھانچانوک پھانن کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل سپر بینٹم ویٹ اور ڈبلیو بی سی ایشیا سلور کراؤن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اروشی نے اتوار کی رات ہونے والے میچ میں تھانچانوک کو شکست دی۔ اروشی نے شروعاتی راؤنڈ میں حکمت عملی کے تحت کھیل کو آگے بڑھایا، لیکن چوتھے راؤنڈ سے وہ اپنے حریف پر حاوی رہیں۔ تھانچانوک نے واپسی کی کوشش کی، لیکن اروشی نے اپنی رفتار اور سخت مکے سے تھائی لینڈ کی کھلاڑی پر مکمل طور پر غلبہ حاصل کر لیا۔ Indian boxer Urvashi Singh wins two WBC titles in Colombo

اروشی نےکہا کہ "میں اپنی پوری ٹیم کی شکر گزار ہوں جن کے بغیر میں یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکتی تھی۔ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں ڈبلیو بی سی ایشیا براعظمی اور بین الاقوامی چیمپئن ہوں۔ اس کے علاوہ سابق امیچور یوتھ ورلڈ چیمپئن سرجو بالا دیوی نے فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا جب تھائی لینڈ کی خوانچیت کھنیا چوٹ کی وجہ سے دوسرے راؤنڈ میں باہر ہو گئیں۔ بھارتی باکسر اویکاس تاراچند نے سری لنکا کے قومی چیمپئن لسندو ایرندا کو شکست دے کر لائٹ ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ایک دیگر بھارتی باکسر اور ڈبلیو بی سی ایشین کانٹی نینٹل چیمپئن سچن ڈیکوال تاہم فلپائنی باکسر جولس وکٹوریانو سے ہار گئے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.