ETV Bharat / sports

World Wrestling Championship ونیش پھوگاٹ نے ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 11:28 AM IST

Vinesh Phogat wins bronze in World Wrestling Championships
ونیش پھوگاٹ نے ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا

ملک کی اسٹار خاتون ریسلر وینیش پھوگاٹ نے ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کردی ہے۔ انہوں نے سربیا کے شہر بلغراد میں عالمی مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ Vinesh Phogat wins bronze in World Championships

بلغراد: بھارت کی اسٹار خاتون ریسلر وینیش پھوگاٹ نے تاریخ رقم کردی ہے Vinesh Phogat wins bronze۔ ونیش نے ریسلنگ ورلڈ چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ریسلنگ میں بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ونیش سربیا کے بلغراد میں عالمی چمپئن شپ مقابلے میں بدھ کے روز خواتین کے 53 کلوگرام فری اسٹائل میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ Vinesh Phogat wins bronze in World Championships

ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ ونیش کے نام اور ایک کارنامہ جڑ گیا۔ اس جیت کے ساتھ وہ عالمی چیمپئن شپ میں دو تمغے جیتنے والی ملک کی پہلی خاتون ریسلر بن گئی ہیں۔ انہوں نے یورپی چیمپئن ایما مالمگرین کو 8-0 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ ونیش نے سنہ 2019 کے سیزن میں نور سلطان (قازقستان) میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

ونیش نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں شکست کے بعد شاندار واپسی کی۔ وہ اپنے آخری میچ میں قدرے تھکی ہوئی نظر آئیں، لیکن انہوں نے کانسی کے تمغے کے مقابلے میں اپنی رفتار دوبارہ حاصل کی۔ ونیش منگل کے روز اپنے پہلے مقابلے میں 2022 ایشین چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی خولن بتخویاگ کے ہاتھوں 0-7 سے ہار کر مقابلے سے باہر ہوگئی تھیں۔

تین بار کامن ویلتھ گیمز کی چیمپئن ونیش پھوگاٹ نے ریپیچج راؤنڈ کے ذریعے کانسی کے تمغے کے پلے آف میں جگہ بنائی۔ منگولیا کی خولان باتخویاگ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ونیش کو ریپیچج راؤنڈ میں موقع ملا اور اس نے جیت کر تمغہ اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.