ETV Bharat / sports

Hockey India نیشنل کیمپ کیلئے ہاکی کے 39 کھلاڑیوں کا انتخاب

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 4:55 PM IST

نیشنل کیمپ کے لیے ہاکی کے39 کھلاڑیوں کا انتخاب
نیشنل کیمپ کے لیے ہاکی کے39 کھلاڑیوں کا انتخاب

بنگلورو کے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سنٹر میں منعقد ہونے والے سینئر مردوں کے قومی کوچنگ کیمپ کے لیے اتوار کو ہاکی انڈیا نے 39 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ hockey india announces senior mens team

نئی دہلی: ہاکی انڈیا نے 26 جون سے 19 جولائی تک بنگلورو کے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) سنٹر میں منعقد ہونے والے سینئر مردوں کے قومی کوچنگ کیمپ کے لیے اتوار کو 39 رکنی بنیادی ممکنہ گروپ کا اعلان کیا۔ کیمپ کے اختتام کے بعد بھارتی ٹیم اسپین کے ٹیراسا کے لیے روانہ ہوگی، جہاں اس کا مقابلہ 25 جولائی سے 30 جولائی تک ہسپانوی ہاکی فیڈریشن کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ، اسپین اور نیدرلینڈز سے ہوگا۔ اس چار ملکی ٹورنامنٹ کے بعد بھارت 3 اگست سے گھریلو سرزمین پر شروع ہونے والی باوقار ہیرو ایشین چیمپئنز ٹرافی چنئی 2023 میں حصہ لے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں بھارت کا مقابلہ کوریا، ملائیشیا، پاکستان، جاپان اور چین سے ہوگا۔ کیمپ کے لیے منتخب کردہ کور گروپ میں گول کیپر کرشنا بہادر پاٹھک، پی آر شریجیش، سورج کرکیرا، پون ملک، پرشانت کمار چوہان، ڈیفنڈر ہرمن پریت سنگھ، جرمن پریت سنگھ، سریندر کمار، ورون کمار، امیت روہیداس، گروندر سنگھ، جوگراج سنگھ، مندیپ مور ، نیلم سنجیو زیس، سنجے، یشدیپ سیواچ، دیپسان ٹرکی اور منجیت شامل ہیں۔

کیمپ کے لیے بلائے گئے مڈفیلڈرز میں منپریت سنگھ، ہاردک سنگھ، وویک ساگر پرساد، موئرنگتھم ربی چندر سنگھ، شمشیر سنگھ، نیل کنٹھ شرما، راجکمار پال، سمیت، آکاش دیپ سنگھ، گرجنت سنگھ، محمد راہل موسیٰ اور منیندر سنگھ شامل ہیں، جبکہ فارورڈز فہرست میں ایس کارتی، مندیپ سنگھ، للت کمار اپادھیائے، ابھیشیک، دلپریت سنگھ، سکھجیت سنگھ، سمرن جیت سنگھ، شیلانند لاکڑا اور پون راج بھر کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ ستمبر میں چین کے شہر ہونگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کے پیش نظر یہ سال ہندوستانی ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہے جہاں جیتنے والی ٹیم براہ راست پیرس اولمپکس 2024 کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Junior Women's Hockey World Cup جونیئر خواتین ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کا کینیڈا سے مقابلہ

ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے آنے والے کیمپ پر کہا، "ہم نے بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں ایف آئی ایچ مردوں کی ہاکی پرو لیگ 2022/2023 کے میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اب ہمیں مستقل مزاجی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر اس سال کے آخر میں ہونے والے اہم ٹورنامنٹس کے مدنظر"۔ انہوں نے کہا، "کیمپ ہمارے لیے ایک موقع ہو گا کہ ہم کچھ شعبوں میں خود کو بہتر بنائیں اور ایک بار پھر ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کریں۔ ہیرو ایشین چیمپئنز ٹرافی چنئی 2023 اگست میں ہونے والی ہے۔ اس کے بعد چین کے شہر ہونگژو میں 2023 کے ایشین گیمز سے پہلے یہ ہمارے لیے آنے والے مہینوں کی تیاری شروع کرنے اور جس قسم کی ہاکی کھیلنا چاہتے ہیں اس کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک اہم کیمپ ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.